?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ میں ارسا کی تشکیل نو اور نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب جمع کروا دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے فیصلے کی نقل عدالت میں پیش کی، عدالت نے سی سی آئی کا فیصلہ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ سی سی آئی نے پانی کی دستیابی کا سرٹیفکیٹ واپس لے لیا ہے، جس سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر نہروں کی تعمیر ہورہی تھی، وہ معاملہ ختم ہوگیا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کل سی سی آئی نے فیصلہ کیا کہ کینالز کا معاملہ اتفاق رائے کے بغیر شروع نہیں کیا جائے گا۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی نامزدگی سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ سے وفاقی رکن کے لیے شفقت حسین واڈھو کا نام تجویز کیا ہے، سندھ حکومت 2015 سے وفاق کو سندھ سےوفاقی رکن کی تقرری کے لیے لکھتی رہی ہے، تاہم وفاق نے سندھ حکومت کی تجویز کو نہیں قبول کیا۔
عدالت نے سوال کیا کہ سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی سے متعلق عدالتی احکام پر تاحال عمل کیوں نہیں کیا گیا؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دینے کے لیے مہلت طلب کرلی۔
عدالت نے کہا کہ ارسا ایکٹ میں ترمیم سے مستقبل میں یہ مسئلہ مستقل طور پر حل کیا جاسکتا ہے، ترمیم میں سندھ کی جغرافیائی حیثیت کو مدنظر رکھا جائے، ایسی صورتحال میں قومی یکجہتی سے زیادہ اہم کچھ نہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی رکن کی تعیناتی وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔
عدالت نے کہا کہ ایگزیکٹو آرڈر اور عدالتی احکام کے مطابق وفاقی رکن سندھ سے ہی بنانا ہے، سی سی آئی نے ایک ذیلی کمیٹی بنائی ہے۔
عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے نمائندے کو لبنان کے سرکاری حکام سے بات کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: پہلی بار صیہونی حکومت کا ایک سرکاری نمائندہ لبنانی حکومت
دسمبر
غزہ میں جرنلوں کا فلسطینی عوام کو بے گھر کرنا کا منصوبہ
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس تحریک نے اپنے نئے بیان میں غزہ کی پٹی
اکتوبر
اپوزیشن کے پاس ایک بھی رکن کا اضافہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 30 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا
جولائی
نتن یاہو کی کابینہ کی انتہائی سخت پالیسیوں پر حماس کا انتباہ
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے
دسمبر
موڈیز نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ ایک بار پھر گھٹائی
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس جمعہ کو خبر دی ہے
ستمبر
عالمی برادری کو آنلائن نفرت ختم کرنی ہو گی:عمران خان
?️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سرکاری کینیڈین ٹی وی چینل کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن
جون
صیہونی وزارت جنگ کا بجٹ؟
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزارت جنگ نے 150 ارب شیکل سے زائد کا مطالبہ
دسمبر
حج 2026 کی رجسٹریشن کا آغاز کل سے ہوگا
?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) عازمین حج 2026 کے لیے اہم خبر، حج
جون