?️
لندن(سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے ن لیگ کے رہنماؤں کو اہم شخصیات سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا جب کہ نومبر میں اہم تعیناتی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں ن لیگ کے قائد نوازشریف سے ن لیگ کے اہم رہنماؤں کی ملاقات کا احوال سامنے آ گیا۔ملاقات میں نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو لندن میں چند روز قبل اہم شخصیات سے ملاقات سے متعلق تفصیلات بتائیں۔
جس کے بعد ملکی معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ہمیں مشکل حالات سے نکلنے کے لیے 300 ارب روپے کی فوری ضرورت ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب سے 28 فیصد ڈیفر ادائیگیوں پر جلد معاہدہ ہو جائے گا جس کے تحت 2 ارب ڈالر جلد ملیں گے جب کہ آئی ایم ایف سے بھی معاملات آخری مراحل میں ہیں۔
ملاقات میں طے ہوا کہ معاشی معاملات میں بڑے اور اہم فیصلوں پر اسحاق ڈار کی مشاورت لازمی ہوگی جبکہ نومبر میں اہم تعیناتی کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔
لیگی رہنما کے مطابق شہباز شریف لندن سے واپسی پر چین کا دورہ کریں گے۔پیپلزپارٹی سے معاملات پر ن لیگ کی اکثریت نے انتخابی الائنس کی مخالفت کی تاہم میثاق جمہوریت ٹو پر عملدرآمد پر سب کا اتفاق کیا۔تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات بھی بنائے جائیں گے جن میں کرپشن چارجز بھی شامل ہوں گے۔نوازشریف کی وطن واپسی پر بھی غور کیا گیا۔خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی معیشت سے متعلق گفتگو کی گئی ۔
بدھ کو ہونے والی ملاقا ت میں نواز شریف نے وزیر اعظم بننے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، ایاز صادق، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق و دیگر بھی موجود تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کا اہم ایجنڈا ملکی معیشت سے متعلق رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئندہ ہونے والے الیکشن کے حوالے سے کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں موسیٰ کا عصا؛ قابضین کا انتظار کرنے والا ایک بڑا ڈراؤنا خواب
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریجیم کے غزہ شہر پر وسیع پیمانے پر حملے
ستمبر
افغان صدر کی طالبان کو نصیحت
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:افغان صدر نےاپنے ایک بیان میں طالبان کو نصیحت کرتے ہوئے
جولائی
جنرل سلیمانی کے قاتلوں کو بچانے میں امریکہ کی ناکامی
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے جنرل سلیمانی کی شہادت میں ملوث افراد
مئی
سندھ میں سرکار گزشتہ 13 سالوں سے لوٹ مار کے مزے لوٹ رہی ہے
?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا
ستمبر
سعودی عرب میں امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم ” THAAD” کا ناکارہ سسٹم فعال
?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت دفاع نے امریکی ساختہ میزائل ڈیفنس
جولائی
ترکی کی کون سے کمزوری عراق کے ہاتھ میں ہے؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:عراق کے آبی وسائل کے وزیر نے عراق میں پانی کے
جون
واشنگٹن کا مقصد ہے سوڈان میں بحران کو بڑھانا
?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سوڈان میں فوج اور
نومبر
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کی درخواست پر آج سماعت ہوگی
?️ 22 جنوری 2024اسلام آباد 🙁سچ خبریں) وفاقی حکومت کی فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن
جنوری