مسلم لیگ ق کا حکومت سے چوہدری شجاعت حسین سے غیرمشروط معافی مانگنے کا مطالبہ

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ق نے حکومت سے چوہدری شجاعت حسین سے غیرمشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنرپنجاب و پاکستان مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزرچوہدری سرور نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت چوہدری شجاعت حسین سے غیرمشروط معافی مانگے، شہبازشریف اور آصف علی زرداری چوہدری شجاعت حسین سے رابطہ کرکے معذرت کریں، حکومتی عہدیداران یقینی بنائیں کہ ائندہ ایساکوئی واقعہ رونما نہ ہو۔
چوہدری سرورنے مزید کہا کہ کوئی دوست ہو یا دشمن ہم کسی کے ساتھ بھی زیادتی پسند نہیں کرتے، بغیروارنٹ پولیس کیسے چوہدری شجاعت کی رہائش میں داخل ہوئی اس کی انکوائری بھی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر بغیر وارنٹ پولیس کا چھاپہ قابل مذمت ہے، چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنا کسی صورت قبول نہیں، آدھی رات کو کسی کے گھرزبردستی گھسنا جمہوری طرز عمل نہیں، پولیس کا چوہدری شجاعت حسین کے گھر کے شیشے توڑنا شرمناک اور قابل تشویش ہے۔
اسی طرح مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع نے بھی پرویزالٰہی کے گھر پر دھاوے کی مذمت کی ہے، چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ جو طریقہ کل اپنایا گیا اداروں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، جس طرح آدھی رات کو دروازےتوڑے گئے وہ تشویشناک ہے، ایسے توکسی اشتہاری کیلئے کارروائی کی جاتی ہے، اداروں کو ٹریننگ کی ضرورت ہے، ہمارے گھر کے بھی شیشے اور دروازے توڑے گئے، شیشے لگنے سے میں اور چوہدری سالک حسین زخمی ہوئے۔
چوہدری سرورنے کہا کہ کوئی دوست ہو یا دشمن ہم کسی کے ساتھ بھی زیادتی پسند نہیں کرتے، بغیروارنٹ پولیس کیسے چوہدری شجاعت کی رہائش میں داخل ہوئی اس کی انکوائری بھی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر بغیر وارنٹ پولیس کا چھاپہ قابل مذمت ہے

مشہور خبریں۔

کیا ٹرمپ کی اگلی حکومت میں مائیک پومپیو وزیر خارجہ رہیں گے؟

🗓️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی انتظامیہ

حماس نے دیا ٹرمپ کو کرارا جواب

🗓️ 7 فروری 2025سچ خبریں: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے العربی ٹی وی کو

منی لانڈرنگ مقدمات کے اندراج کیلئے قواعد جاری

🗓️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ کسٹمز نے 5 کروڑ روپے سے زائد منی

اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطینیوں کی جبری یروشلم منتقلی کی مذمت کی

🗓️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:  تنظیم نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ یہ

تل ابیب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے گراوٹ

🗓️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Yediot Aharonot نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے حوالے سے

جارحین نے جیلوں اور قبرستانوں کو بھی نہیں بخشا:انصاراللہ

🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما نے 21 ستمبر کو ہونے

سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت بند ہونے کا امکان

🗓️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے ایک رکن نے اعلان کیا کہ بائیڈن ممکنہ

غزہ کے 80 فیصد لوگ اندھیرے میں اور بجلی کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں:عالمی ریڈ کراس

🗓️ 2 اگست 2021سچ خبریں:ورلڈ ریڈ کراس کمیٹی کے ایک سروے کے مطابق مقبوضہ علاقوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے