مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی وزرا کا دھاوا عالمی قانون، انسانی ضمیر پر براہ راست حملہ ہے، پاکستان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی وزرا کے دھاوے کی دو ٹوک مذمت کرتے ہوئے تل ابیب کو ان ’بے شرم اقدامات‘ پر آڑے ہاتھوں لیا، جو فلسطین اور خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی اس طرح بے حرمتی نہ صرف ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے عقیدے کی توہین ہے بلکہ بین الاقوامی قانون اور انسانی ضمیر پر بھی براہ راست حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض قوت کے ان منظم اور مسلسل اشتعال انگیز اقدامات کے ساتھ ساتھ الحاق کی لاپرواہ باتیں امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اسرائیل کے یہ بے شرم اقدامات دانستہ طور پر فلسطین اور خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں، جو مشرق وسطیٰ کو مزید عدم استحکام اور تنازع کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فوری جنگ بندی، تمام جارحیت کے خاتمے، اور ایک قابل اعتبار امن عمل کی بحالی کا مطالبہ دہراتا ہے، جو ایک آزاد اور قابل عمل فلسطینی ریاست کے قیام کی طرف لے جائے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، جیسا کہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں میں درج ہے۔

دفتر خارجہ نے بھی ایک علیحدہ بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیلی اقدام کی مذمت کی۔

بیان میں کہا گیا کہ سینئر اسرائیلی حکام کی موجودگی اور یہ مکروہ اعلان کہ ’ٹیمپل ماؤنٹ ہمارا ہے‘ نہ صرف ایک خطرناک اور دانستہ اشتعال انگیزی ہے، بلکہ دنیا بھر میں مذہبی جذبات کو بھڑکانے، کشیدگی بڑھانے، اور مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو بدلنے کی کوشش ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ کوششیں خطے کو غیر مستحکم کرنے اور امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی دانستہ کوشش ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ اشتعال انگیز اقدامات خطے بھر میں تشدد کے ایک تباہ کن سلسلے کو بھڑکانے کا خطرہ رکھتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دنیا کو اس طرح کے منظم، غیر قانونی، غیر انسانی، اور غیر قانونی جارحانہ اقدامات پر خاموش نہیں رہنا چاہیے، یہ اقدامات بین الاقوامی انسانی حقوق، انسانی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر، اور اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کی متعدد قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم عالمی برادری، خصوصاً اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو اس کے غیر قانونی اقدامات پر جوابدہ ٹھہرائے، مسجد اقصیٰ کے مذہبی تقدس اور فلسطینی عوام کے حقوق، بالخصوص ان کے حق خود ارادیت کا تحفظ یقینی بنائے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ایک خودمختار، آزاد، قابل عمل، اور مسلسل فلسطینی ریاست کے قیام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، جو جون 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر قائم ہو اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہو۔

گزشتہ ماہ، پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا تھا کہ وہ غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کے دوران ’تماشائی‘ نہ بنے۔

29 جولائی کو نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے نیویارک میں دو ریاستی حل پر ہونے والی اعلیٰ سطح کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل-فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ اور دنیا کے لیے ایک ’امتحان‘ ہے۔

مشہور خبریں۔

 امارات نے یمن کے شہر حضرموت میں کرائے کے فوجی تعینات کیے

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:  یمنی فوجی ذرائع نے جنوب مشرقی صوبے حضرموت کے المکلہ

امریکہ کو ایران سے سردار سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا ڈر

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:  وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے

یورپی یونین کی روس کے خلاف پابندیوں کے سولہویں پیکج کی منظوری

?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کے اپنے سولہویں

ڈیرہ اسماعیل خان ، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

?️ 6 اپریل 2024ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے

صہیونی فوج کا الخیل شہر پر حملہ

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر الخیل میں فلسطینیوں

یمنی عوام کےلیے سعودی اتحاد کی ایجاد کردہ مستقل مصیبت

?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:گذشتہ چھ سال میں سعودی اتحاد نے یمن کے وسیع علاقوں

یوکرین روس کے خلاف امریکی پراکسی فورس ہے: تجربہ کار CIA ایجنٹ

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:    نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے

ریکوڈک ریفرنس پر رائے محفوظ

?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریکوڈک منصوبے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے