?️
اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہےکہ مریم نواز کی آڈیو لیک ہونے پر ان کا اعتماد ختم ہوگیا، مریم نواز کی باڈی لینگوئج عجیب تھی۔ غیرملکی حکومت یا ادارے سے فارن فنڈنگ ثابت نہیں ہوئی، رپورٹ انگلش میں ہے یہ پڑھیں گے تو حقائق جانیں گے،پاناما رپورٹ بھی ان کو بعد میں سمجھ آئی تھی۔
انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ غیرملکی حکومت یا ادارے سے فارن فنڈنگ ثابت نہیں ہوئی، دوسری پارٹیوں کی رپورٹ آئے گی تو پتہ چلے گا، پاناما رپورٹ بھی ان کو بعد میں سمجھ آئی تھی، رپورٹ انگلش میں ہے یہ پڑھیں گے تو حقائق جانیں گے۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم نواز کی آڈیو لیک ہونے پر ان کا اعتماد ختم ہوگیا، مریم نواز کی باڈی لینگوئج عجیب تھی۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے مرکزی نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تحریک انصاف نے 40 ہزار ڈونرز کی فنڈنگ کا حساب دیا،کسی جماعت نے تحریک انصاف کی طرح فنڈنگ کا حساب نہیں دیا، تحریک انصاف نے شفاف فنڈنگ کا نظام دیا ہے۔
اب پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کی باری ہے۔ حیران ہوں کیسے کیسے لوگ مریم نواز کے پیچھے ہاتھ باندھے کھڑے ہوتے ہیں، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کا دورختم ہوچکا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں نئے لوگوں کو سامنے آنا چاہیے، دونوں پارٹیاں اپنے نام زرداریاں اور شریفاں پارٹی رکھ لیں، یہ ضروری نہیں آپ نانا، دادی بن جائیں اورعقل بھی آجائے، مسلم لیگ (ن) کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کبھی ایک اور کبھی دوسرے ریسٹورنٹ میں جاتے ہیں، نواز شریف نے 17 ماہ سے علاج نہیں کرایا، نوازشریف کو جان سے زیادہ پیسہ عزیز ہے، نوازشریف فیملی کو لوٹی رقم واپس کرنا ہوگی۔ فواد چودھری نے مطالبہ کیا کہ مریم نواز نے پرویز رشید کیساتھ فون لیک کو تسلیم کیا ہے، صحافیوں کو گالیاں دینے پر مریم نواز معافی مانگیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف جامع منصوبہ تیار کیا ہے، فنانس بل 10جنوری کو منی بل پاس ہوجائے گا، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی کمر جلد ٹوٹے گی اور معاشی استحکام آئے گا،کورونا کے باوجود معاشی حالات بہتر ہیں۔ وزیراعظم نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کا انوکھا کارنامہ
?️ 18 جون 2021بلوچستان (سچ خبریں)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے بجٹ میں ان
جون
مغربی پٹی کو اسرائیل کے لیے جہنم بنا دو
?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک فتح کی فوجی ونگ نے اپنی افواج
مئی
سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم
?️ 14 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صوبہ سندھ، بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد
مارچ
ملک میں محفوظ ماحول برقرار رکھنا نگران حکومت کی اولین ترجیح ہے، انوار الحق کاکڑ
?️ 27 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
اگست
سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستوں پر سماعت شروع
?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات سے متعلق منظورہ
اپریل
ملک کی سلامتی پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: شیخ رشید
?️ 27 جنوری 2021ملک کی سلامتی پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: شیخ رشید
جنوری
صیہونیوں کے ہاتھوں ایک سال میں 953 فلسطینیوں کے مکانات تباہ
?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:ایک دستاویزی شماریاتی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت
مارچ
حماس نے اسرائیلی ڈرون کا کنٹرول سنبھالا
?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے اعتراف کیا ہے
جولائی