?️
فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورِ حکومت کی کوئی آڈٹ رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں ہیں، دوسرا کوشش بھی نہیں کرتے، اس آڈٹ رپورٹ کو کرپشن کر کے اسپین جانے والے مونس الہٰی نے شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ پر بھی مالی سال 2023ء اور 2024ء لکھا ہے، یہ آڈٹ رپورٹ پرویز الہٰی کے دور کی ہے، یہ آڈٹ رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے پاس اب تک نہیں پہنچی ہے، سوال وہ پوچھتے ہیں جو سر سے پاؤں تک کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور کے پہلے سال میں 12.1 ارب روپے کی جعلی رسیدیں سامنے آئی تھیں، خیبرپختونخوا میں کرپشن کی لمبی کہانی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر مختلف اضلاع کے دورے کر رہی ہوں، پنجاب کے متعدد شہر ورلڈ بینک سے مل کر ری ویمپ ہو رہے ہیں، نشیبی علاقے جو پانی میں ڈوبتے ہیں، ٹھیک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے لیے خوشخبری ہے، میٹرو پر جولائی سے کام کر رہے ہیں، نجی اسپتال صحت کارڈ کا بہت غلط استعمال کرتے ہیں، زچگی کا بل 3 گنا بنا دیتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان نے نیلم ۔ جہلم پروجیکٹ سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا
?️ 16 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان نے اس بھارتی پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار
ستمبر
بحرینی قیدیوں کی حالت زار پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں نے بحرین میں انسانی حقوق کے سیاہ
جنوری
وفاق کی مالی گنجائش سکڑ رہی ہے، ترقیاتی اخراجات کم ہونا تشویشناک ہے، احسن اقبال
?️ 12 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نےکہا ہے
جون
فٹبال ورلڈکپ 2022 میں امریکا اور ایران ایک گروپ میں شامل
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: جبکہ 21 نومبر سے شروع ہونے والے قطر فٹ بال
اپریل
مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ گورنر خیبر پختونخوا کی زبانی
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے
جولائی
مریم نواز کی 100 روزہ کارکردگی کی ویڈیوز کا راز
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: حال ہی میں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب
جولائی
امریکا آئی ایم ایف کے ذریعے ہم پر دباؤ ڈالے گا:عمران خان
?️ 8 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا آئی ایم ایف
مارچ
آخری سانس تک شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا
?️ 12 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اعظم نے لوگوں کے سوالوں کا جواب
مئی