?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے مسلم لیگ (ن) نائب صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرح بیماری کو بہانہ کر ملک سے باہر جانا چاہتی ہیں انہوں نے اپوزیشن (پی ڈی ایم) کی پالیسیوں کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مستقبل کے بارے میں غیرواضح پالیسی کا اقرار کرلیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے گزشتہ روز جلسے میں اقرار کرلیا کہ وہ پی ڈی ایم کے مستقبل کے بارے میں اندھیرے میں ہیں۔
علاوہ ازیں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی سرجری سے متعلق آگاہ کیا کہ پاکستان میں علاج نہیں ہوسکتا اب سمجھ نہیں آتا کہ اس خاندان میں ایسی بیماریاں آتی ہیں جس کا علاج پاکستان میں نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز بیرون ملک جانے کے لیے راہ ہموار کررہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر سے متعلق فیصلہ عدالت کریں گی لیکن ہمارا کوئی ارادہ نہیں انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔
نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد لندن میں علاج کی نیت سے گئے لیکن انہوں نے وہاں سے سیاست شروع کردی اور ہم مفرور ملزم کے پاسپورٹ کی تجدید کرکے معاونت فراہم نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ان کی واپسی کے لیے ٹریول ڈاکومنٹ جاری کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کی بیرون ملک سرجری پر آج کے اجلاس میں کوئی بات نہیں ہوئی۔علاوہ ازیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آج شام تک سینیٹ کے امیدواروں کے نام فائنل ہوجائیں گے سینیٹ کے انتخابات میں شفافیت لانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے جو کاوشیں رہی ہیں وہ عوام کے سامنے ہے۔
انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرکے کہا کہ ان لوگوں نے پیسے کی بنیاد پر سینیٹ کی نشستیں خریدی اور پیسے کے کلچر کو عام کیا۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ جس فرد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہو، اسے پاسپورٹ جاری نہیں کیا جاسکتا اور نہ اس کی تجدید ہوسکتی ہے لیکن اگر نواز شریف واپس ملک میں آنا چاہیں تو 72 گھنٹوں میں ایمرجنسی ٹریولنگ ڈاکیومنٹ (ای ٹی ڈی) جاری کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ آج رات 12 بجے نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہورہی ہے، 20 اگست 2018 سے نواز شریف اور مریم نواز کا نام قومی احتساب بیورو (نیب) کی ہدایت پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے۔


مشہور خبریں۔
دوحہ معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
?️ 19 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے
اکتوبر
مصر میں عوامی بائیکاٹ نے اسرائیل نواز کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کر دی
?️ 8 ستمبر 2025مصر میں عوامی بائیکاٹ نے اسرائیل نواز کمپنیوں کی اجارہ داری ختم
ستمبر
کیا صیہونی فلسطینی لیڈروں کو قتل کرکے جنگ جیت جائیں گے؟
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: فلسطین سے باہر حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے
جنوری
ایران کے وزیر خارجہ سعودی عرب میں
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے صحافیوں سے
اگست
کیا امریکہ میں یہودی ریاست بنے گی؟
?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت میں سیاسی، سیکورٹی اور سماجی عدم استحکام کے بعد
ستمبر
مغرب یوکرین کے بحران کی ذمہ داری سے دستبردار ہونا چاہتا ہے: روس
?️ 16 مئی 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو کا کہنا ہے
مئی
اقوام متحدہ کے ماہرین نے فلسطینیوں کو دانستہ پیاسا اور بھوکا رکھنے کی مذمت کی
?️ 30 جولائی 2025اقوام متحدہ کے ماہرین نے فلسطینیوں کو دانستہ پیاسا اور بھوکا رکھنے
جولائی
افریقہ میں اسرائیل کی اہمیت تل ابیب کے تصور سے کہیں کم : عطوان
?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ روز ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ
فروری