?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مذہبی سیاسی جماعت کی جانب سے ملک گیر احتجاج پر رد عمل دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اور راستے کھلوانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جہاں حالات خراب ہوں گے وہاں چوبیس گھنٹے کے لئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور،چیف کمشنر،آئی جی اسلام آباد نے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اور راستے کھلوانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔
وفاقی دارالحکومت میں مذہبی جماعت کا احتجاج جاری ہے، احتجاج کے باعث ڈھوکری چوک، بھارہ کہو،کشمیر چوک سےمتبادل روٹس فراہم کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ روات ٹی چوک کرار، ترنول، فیض آباد،آئی جے پی روڈ سے بھی متبادل روٹس فراہم کردئیے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق راول ڈیم روڈ، ترامڑی روڈ، فیصل ایونیو،ایکسپریس روڈ ٹریفک کے لیےکھلےہیں، جناح ایونیو، سرینگرہائی وے، سیون، نائن، ٹین اور الیون ایونیو روڈ ٹریفک کیلئےکھلےہیں ساتھ ہی اتاترک ایونیو اور شاہراہ دستور ٹریفک کے لئےکھلےہیں۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں مذہبی سیاسی جماعت کا احتجاج جاری ہے، کئی مقامات پر سڑکیں بلاک ہیں، احتجاج کے باعث لاہوررنگ روڈ، داروغہ والاچوک، کرول گھاٹی،بھٹہ چوک کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے جبکہ شنگھائی پل فیروزپورروڈ، بیٹری اسٹاپ، امامیہ کالونی پھاٹک احتجاج کے باعث بلاک ہیں۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی قیدیوں کا صیہونی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور آزادی کے امور کی کمیٹی نے اعلان کیا
فروری
مقبوضہ کشمیر :جاری کریک ڈائون کے دوران سینکڑوں کشمیری گرفتار
?️ 3 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی پولیس نے گزشتہ چند دنوں کے دوران غیر
نومبر
یوکرین کی جنگ میں روسی ہلاکتوں کے اعدادوشمار
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں: جب کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع جاری
جولائی
غزہ میں امریکی بموں نے کیا کیا ہے؟ بائیڈن کا اعتراف
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے
مئی
دہشتگردی کیخلاف جنگ کو فیصلہ کن انجام تک پہنچایا جائیگا۔ سول و عسکری قیادت
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم
مئی
پاک بھارت کشیدگی: صدر مملکت نے کل شام 5 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی
مئی
ایوانکا ٹرمپ 2024 کے الیکشن میں اپنے والد کی حمایت کیوں نہیں کر رہیں؟
?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:گارڈین میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں ایوانکا ٹرمپ کے 2024
نومبر
ڈیڑھ برس کے دوران ہمیں تاریخ کے مشکل ترین چیلنجز ملے، وزیراعظم
?️ 25 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ 15،
جولائی