محکمہ داخلہ کی ہدایت پر افغان شہریوں کی باعزت اور منظم واپسی کیلئے نئی مہم کا آغاز

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے جنوب مغربی علاقوں میں مقیم افغانوں کو ملک چھوڑنے کی نئی ہدایت جاری کی ہے، جس کے بعد ہزاروں افراد سرحد کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اعلیٰ سرکاری افسر مہراللہ نے بتایا کہ ہمیں محکمہ داخلہ سے ہدایات ملی ہیں کہ تمام افغان شہریوں کی باعزت اور منظم واپسی کے لیے ایک نئی مہم کا آغاز کیا جائے۔

چمن کے ایک اعلیٰ سرکاری افسر حبیب بنگلزئی نے کہا کہ جمعہ کے روز چمن بارڈر پر تقریباً 4 سے 5 ہزار افراد واپسی کے منتظر تھے۔

افغانستان کے صوبہ قندھار میں پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کے سربراہ عبداللطیف حکیمی نے بتایا کہ ’ہمیں جمعہ کے روز افغانوں کی واپسی میں اضافے کا علم ہے‘۔

گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران لاکھوں افغان جنگوں سے بچنے کے لیے پاکستان آئے، اور 2021 میں طالبان حکومت کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بھی لاکھوں افغان پاکستان پہنچے تھے۔

2023 میں شروع ہونے والی جبری واپسی کی مہم کو اپریل میں دوبارہ شروع کیا گیا تھا، جب حکومت نے لاکھوں افغانوں کے رہائشی اجازت نامے منسوخ کر دیے تھے اور متنبہ کیا تھا کہ اگر وہ ملک نہ چھوڑیں تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ جبری واپسی طالبان حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ایک کوشش ہے تاکہ وہ سرحدی علاقوں میں شدت پسندی کو قابو میں لائیں۔

2023 سے اب تک مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زائد افغان پاکستان چھوڑ چکے ہیں، جن میں صرف اپریل 2025 سے اب تک 2 لاکھ سے زیادہ افغان شہری ملک چھوڑ کر گئے ہیں۔

یہ مہم ان 8 لاکھ سے زائد افغانوں کو نشانہ بنا رہی ہے جن کے پاس عارضی رہائشی اجازت نامے ہیں، جن میں سے کچھ پاکستان میں پیدا ہوئے یا دہائیوں سے یہاں مقیم ہیں۔

سیکیورٹی اور معاشی مسائل کے شدت اختیار کرنے کے باعث بہت سے پاکستانی اب افغان مہاجرین کی میزبانی سے تنگ آچکے ہیں، اور اسی وجہ سے یہ مہم عوامی حمایت حاصل کر رہی ہے۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدت پسندوں کی کارروائیوں کا سامنا ہے۔

گزشتہ سال پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ایک دہائی کے دوران سب سے زیادہ اموات ہوئیں اور حکومت اکثر افغان شہریوں پر ان حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتی ہے۔

ایران نے بھی افغانوں کی جبری واپسی کی ایک بڑی مہم شروع کی ہے، جس کے تحت اب تک 15 لاکھ سے زیادہ افغانوں کو سرحد پار بھیجا جا چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

منظم شیطانی مافیا(13) شام سعودی دہشت گردی کا مرکز

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:شام میں ہونے والی خانہ جنگی جس کے نتیجے میں کم

عراقی صدر کا پی کے کے اور غزہ کے بارے میں نیا بیان سامنے آگیا

?️ 29 اگست 2025عراقی صدر کا پی کے کے اور غزہ کے بارے میں نیا

امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کروں گا:وزیراعظم عمران خان

?️ 9 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم  نے ڈپٹی اسپکر قاسم سوری کی تحریک عدم اعتماد

وفاقی حکومت کے حساس معلومات کےتحفظ کیلئے سائبرمحاذ پر سیکیورٹی اقدامات

?️ 1 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے

دونوں امریکی جماعتیں کانگریس کا انتخاب جیتنے کی کوشش میں

?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات

اوپن اے آئی کا انتخابات سے قبل غلط معلومات سے نمٹنے کیلئے نیا ٹول متعارف کرنے کا اعلان

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: مصنوعی ذہانت پر تحقیق کرنے والی کمپنی ’اوپن اے آئی‘

اگر جنگ جاری رہی تو اسرائیل معاشی تباہی کا شکار ہوگا

?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا کے مطابق بعض ریزرو فوجیوں کے انخلا کے وقت

جج دھمکی کیس میں عدالت نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم

?️ 19 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج دھمکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے