?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے ایک حکم میں کہا ہے کہ ایک ٹوئٹ نہ تو مسلح افواج کے اندر بغاوت کو ہوا دے سکتی ہے اور نہ ہی عوام میں خوف و ہراس پیدا کر سکتی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کاشف فرید نامی شہری کے خلاف متنازع ٹوئٹ کے ذریعے مبینہ طور پر ‘مسلح افواج کو بدنام کرنے’ کے الزام میں ایف آئی آر کو بھی خارج کردیا۔
کاشف فرید نامی شہری کے خلاف یہ ایف آئی آر مبینہ طور پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور فوج کے خلاف ایک ٹوئٹ کرنے پر درج کی گئی تھی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزم نے پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 500، 501 اور 505 کے تحت جرائم کا ارتکاب کیا۔
عدالت عالیہ نے اپنے حکم میں ریمارکس دیے کہ ’غیر مقبول‘ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ فوج یا عوام میں بغاوت کو ہوا نہیں دے سکتی۔
جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ یہ مؤقف ناقابل فہم ہے کہ کسی غیر معروف ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ایک ٹوئٹ کرنے سے فوج کے افسران میں بغاوت پیدا ہوسکتی ہے یا اس کی وجہ سے وہ اپنے فرائض سے غافل ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی اسی طرح سے ناقابل فہم ہے کہ کس طرح سے ایک ٹوئٹ عوام میں خوف و ہراس یا بے چینی کا باعث بن سکتی ہے جس سے متاثر ہو کر عوام ریاست یا لوگوں کے خلاف جرم کا ارتکاب کر سکتے ہیں۔
جسٹس بابر ستار نے یہ بھی قرار دیا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے پاس پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 505 کے تحت درج کسی بھی مقدمے کا نوٹس لینے کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔
دوسری جانب پاکستان پینل کوڈ کا سیکشن 500 ہتک عزت کے معاملے میں کسی فرد کے نام کی اشاعت سے متعلق ہے لیکن مذکورہ ٹوئٹ میں کسی فرد کا نام نہیں لیا گیا۔
عدالت عالیہ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے ٹوئٹر ہینڈل کا مالک ہونے سے انکار کیا ہے اور اگر مذکورہ فرد ہی اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کا یوزر تھا تو بھی اس مقدمے میں مذکورہ بالا سیکشنز کے تحت ایف آئی آر درج نہیں کی جاسکتیں۔
حکم نامے میں ایف آئی آر کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کارروائی نے ایف آئی اے کی جانب سے غیر قانونی اقدام کیا۔ ان ریمارکس اور مشاہدات کے ساتھ ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی آر کو کالعدم قرار دے دیا۔
مشہور خبریں۔
تحریک عدم اعتماد رکوانے کے لیے سپریم کورٹ میں متعدد درخواستیں جمع
?️ 2 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ میں ’دھمکی آمیز خط‘ کی تحقیقات تک تحریک
اپریل
وزیر خارجہ کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال
?️ 6 فروری 2022بیجنگ(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چین کے اسٹیٹ کونسلر
فروری
کیا کترینہ کیف شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے والی ہیں؟
?️ 19 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) کیا معروف بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنی شادی
نومبر
یمن کو آزاد کرنے کا طریقہ انصار اللہ کے گرد لوگوں کو اکٹھا ہونا ہے: البخیتی
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں: سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے آج ٹویٹ کیا
اپریل
شامی فوج کا متعدد علاقوں میں دہشت گردوں پر حملہ
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:شامی فوج کی یونٹوں نے اس ملک کے صوبے حماۃ کے
اکتوبر
صہیونی ماہر: اسرائیل میں ٹرمپ کے چاپلوسوں نے ایسے دنوں کا تصور بھی نہیں کیا تھا
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی بولنے والے ماہرین کے مطابق اس حکومت کے بہت
مئی
ڈالر کی اڑان رک نہ سکی
?️ 29 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری
جولائی
شہباز شریف کی ضمانت کون دے گا؟ فرخ حبیب
?️ 13 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
مئی