محسن نقوی 3 برس کیلئے چیئرمین پی سی بی منتخب

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو 3 برس کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منتخب کرلیا گیا ہے۔  چیئرمین پی سی بی کا انتخاب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران ہوا۔

الیکشن میں پی سی بی بورڈ آف گورنر میں شامل مصطفیٰ رمدے اور محسن نقوی مدِمقابل تھے، تاہم مصطفیٰ رمدے نے بھی محسن نقوی کے حق میں ووٹ دیا۔ اس حوالے سے قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور کچھ دیر میں باضابطہ اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 22 جنوری کو نگران وفاقی حکومت نے محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع ‏نے بتایا کہ وزیر اعظم نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی نامزد کرنے کا فیصلہ ہے اور ذکا اشرف کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

اِس سے ایک ہفتے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ذکا اشرف نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کے پیٹرن ان چیف کو بھیج دیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو جن معاملات کی اجازت تھی انہیں وہ تمام امور کرنے دیے گئے اور ان معاملات سے روکا تھا جن کی اجازت نہیں تھی۔

ذکا اشرف اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 5 فروری تک تھی لیکن انہوں نے اپنی مدت کے اختتام سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی الیکشن کمشنر خاور شاہ کو قائم مقام چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کا امکان ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ کے اوائل میں نگران وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ ذکا اشرف کو اہم فیصلے کرنے سے روک دیا تھا۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کے سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے اختیارات کو محدود کر دیا ہے، وہ کوئی بنیادی فیصلہ نہیں کر سکتے۔

مشہور خبریں۔

یورپی قوانین مصنوعی ذہانت کی ترقی کو روک سکتے ہیں، سیم آلٹمین کا انتباہ

?️ 10 فروری 2025سچ خبریں: اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین نے کہا ہے

اسلامی نظریاتی کونسل نے انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دیدیا

?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلامی نظریاتی کونسل نے معروف مذہبی اسکالر انجینئر

ہمیں سندھ کی ترقی کے لیے آگے بڑھنا اور ساتھ چلنا ہوگا

?️ 27 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں جدید کراچی سرکلر

ہم جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی حمایت کے لیے تیار ہیں: قطری امیر

?️ 25 اپریل 2026 سچ خبریں:قطر کے دیوان امیری نے اعلان کیا ہے کہ امیر

صہیونی حکومت کا میڈیا: ایران اس جنگ میں فتح یاب ہو گا

?️ 27 مارچ 2026سچ خبریں: صہیونی اخبار ہآرتص نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ

مقبوضہ فلسطین کے علاقے کرمیٹ کے بجلی کے بنیادی ڈھانچے میں ہفتوں سے خلل

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے کرمٹ علاقے

ایرانی حملات سے ہونے والی تباہی کی مرمت میں سالوں کا وقت لگے گا: گلوبس

?️ 21 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا "گلوبس” نے ایران کے میزائیل حملوں سے مقبوضہ

بائیڈن کی ہفتہ وار چھٹیوں میں تفریح درد سر

?️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی ریاست آرکنساس کے ایک ریپبلکن سینیٹر نے امریکی صدر جو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے