?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کے چیئرمین اور سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت سے حراست میں لے کر اسلام آباد واپس بھیج دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ این ڈی ایم کے چیئرمین گزشتہ روز کوئٹہ پہنچے تھے، انہیں نئے بارڈر کراسنگ قواعد و ضوابط کے خلاف نیشنل ایپکس کمیٹی کی طرف سے چمن میں گزشتہ تین ہفتوں سے جاری دھرنے کے مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے چمن روانہ ہونا تھا۔
کمیٹی نے پاک افغان سرحد عبور کرنے والے تمام پاکستانی اور افغان شہریوں کے لیے پاسپورٹ اور درست سفری دستاویزات کو لازمی قرار دیا تھا۔
تاجر تنظیموں اور کچھ سیاسی جماعتوں نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے پرانے نظام کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کے تحت پاکستانی شناختی کارڈ اور افغان حکومت کی جانب سے جاری کردہ سفری دستاویز تذکرہ دکھانے پر بارڈر عبور کرنے کی اجازت تھی۔
وفاقی حکومت نے افغانستان سے بارڈر کراسنگ کے وقت درست پاسپورٹ اور ویزا پیش کرنے، دکھانے کی شرط واپس لینے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ حکام نے محسن داوڑ کو چمن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور انہیں واپس کوئٹہ بھیج دیا۔
انہیں صوبائی دارالحکومت لایا گیا اور سخت حفاظتی انتظامات میں صوبائی دارالحکومت میں این ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل مزمل شاہ کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا۔
بعد ازاں جمعرات کی صبح محسن داوڑ کو سخت سیکیورٹی میں کوئٹہ ایئرپورٹ لے جایا گیا اور وہاں سے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد روانہ کردیا گیا۔


مشہور خبریں۔
کریمہ بلوچ کی میت کو لے کر اپوزیش کا حکومت پر حملہ
?️ 25 جنوری 2021کریمہ بلوچ کی میت کو لے کر اپوزیش کا حکومت پر حملہ
جنوری
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ بڑھ کر 26 کھرب روپے سے تجاوزکر گیا
?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ مالی سال کے
مئی
یوم قدس دنیا کے تمام آزاد لوگوں کا ہے:حکیم
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار حکیم نے
اپریل
کالعدم تحریک لبیک کےمتعدد ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں
?️ 30 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک کے 25 سے زائد کارکنان کی
اپریل
غزہ میں جاری نسل کشی پر سلامتی کونسل کا اظہار تشویش
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ میں جاری
جنوری
غیر ملکی تیل کمپنیاں سعودی عرب اور یو اے ای کو چھوڑ دیں:انصاراللہ
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب اور
اکتوبر
خاران: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک
?️ 19 اکتوبر 2022خاران 🙁سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع خاران میں محکمہ انسداد دہشت گردی
اکتوبر
جہاد اسلامی فلسطین کی صیہونیوں کو خطرناک دھمکی
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی غزہ کے خلاف زمینی کاروائی کی دھمکی کے
مئی