محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے ملک بھر میں 19 اور 18 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل دینے کا نوٹیفکیشن بھی  جاری کر دیا۔ تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر چھٹیوں کااعلان کردیا گیا، وزارت داخلہ نے ملک بھر میں 9 اور 10 محرم یعنی 18 اور 19 اگست بروز بدھ اور جمعرات کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

چاروں صوبائی حکومتوں نے بھی 9 اور 10 محرم کو دو روزہ چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے ، سرکاری تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے محرم الحرام کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا اور تمام صوبوں کو شرائط پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے۔

مشہور خبریں۔

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو 14 اور اہلیہ کو 7 سال قید کی سزا

?️ 17 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے

غزہ کی حمایت میں قطری عوام کی مہم

?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:قطر کی ہلال احمر کمیٹی نے غزہ سے وفاداری کے نام

حج کے دوران کتنی طبی خدمات فراہم کی گئیں؟؛سعودی وزیر صحت کی زبانی

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجلاجل نے اعلان کیا

صیہونی حکومت کو اسلحہ برآمد کرنے پر ڈنمارک کے خلاف شکایت

?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل ڈنمارک، آکسفیم ڈنمارک، ایکشن ایڈ ڈنمارک اور فلسطینی انسانی

ایٹمی خطرہ بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے: گوٹیرس

?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے 2۲

بانی پی ٹی آئی شدید مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں۔ عظمی بخاری

?️ 1 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بانی

بیروت میں واشنگٹن کے ایلچی کی ناکامی

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:2024 کے آغاز میں لبنان کے صدارتی بحران کے حل ہونے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے