?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے معروف قانون دان چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ مجھے یحییٰ آفریدی پر ترس آتا ہے وہ سیکنڈ کلاس سول جج بنا ہوا ہے۔ 365 نیوز کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 15جج لگا دیئے گئے ہیں جن کو سیکنڈ کلاس سول جج بنا دیا ہے، ان کے لیے سپریم کورٹ کے کوئی20 فیصد کیسز سننے والے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے مجھے جسٹس یحییٰ آفریدی پر ترس آتا ہے جس کا میں بہت احترام کرتا تھا جو چیف جسٹس تو ہے لیکن اب وہ سیکنڈ کلاس سول جج بنا ہوا ہے، اس کے پاس اختیارات ہی نہیں ہے، جو 90 فیصد کیسز سپریم کورٹ میں آتے ہیں اس کے پاس وہ سننے کا اختیار بھی نہیں ہے۔
چوہدری اعتزاز احسن یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ میں کھل کر کہہ رہا ہوں کہ عدالتوں سے وہی فیصلے آتے ہیں جو آرمی چیف کہہ دے، میں تو بتا رہا ہوں اور کھل کر یہ کہہ رہا ہوں کہ آرمی چیف جو کہہ دیں عدالتوں میں اوپر سے نیچے تک وہی فیصلے آتے ہیں، نواز شریف کے ساتھ بھی جو ڈیل ہورہی تھی وہ اس بنیاد پر ہورہی تھی کہ باجوہ ایک نہیں بلکہ دو ٹرمز لے گا۔
ایک سوال کے جواب میں معروف قانون دان کا کہنا تھا کہ باجوہ کی آپ مہارت دیکھیں وہ فٹ بال طرح کھیلتا ہوا گیند کو ٹانگوں میں سے نکال کر لیے جاتا ہے، باجوہ کو نواز شریف نے تعینات کیا، سال کے اندر نواز شریف جیل میں ہوتا ہے، اس کے بعد نواز شریف کی جیل کی چھت سے نکل کر لندن پہنچ جاتا ہے جو کہ سزا یافتہ ہے اور کبھی کسی سزا یافتہ شخص کو عدالت کی اجازت کے بغیر جانے نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن میں بٹھ کر باجوہ کے خلاف بیان دیتا ہے لیکن جب اس کی ایکسٹینشن کی باری آتی ہے تو نواز شریف اپنے اراکین قومی اسمبلی کو ہدایات دیتا ہے کہ سب نے صبح جاکر اپنی حاضری لگانی ہے، ناشتہ سپیکر لاؤنج میں کرنا ہے اور باجوہ کو ووٹ دینا ہے۔
مشہور خبریں۔
آئرلینڈ نے غزہ میں بندش پر تل ابیب پر کڑی تنقید کی
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو وارڈاکر نے غزہ کی پٹی میں
اکتوبر
روس کو تین گنا بحرانوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا: الیانوف
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں: ایک ٹویٹر پیغام میں آسٹریا کے شہر ویانا میں بین
اگست
الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو 7 روز میں بلدیاتی قانون بنانے کا حکم
?️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب حکومت کو 7 روز
اکتوبر
لندن کے میئر نے ٹرمپ کو نسل پرست اور اسلامو فوبک قرار دے دیا
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ان کے خلاف امریکی
ستمبر
پاکستان کی معاشی سمت بہتر اور معیشت ترقی کیجانب گامزن ہے۔ وزیراعظم
?️ 6 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
اگست
ٹرمپ کے گھر کی تلاشی یا خانہ جنگی
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایف بی آئی کی جانب سے مار-ا-لاگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی
اگست
حکومت کو اب اپوزیشن سے کوئی خوف نہیں ہے:شیخ رشید
?️ 5 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو
جولائی
غزہ میں صیہونی فوج پر کیا بیت رہی ہے؛صیہونی اسپتال کے سربراہ کی زبانی
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے ہسپتالوں میں سے ایک کے ڈائریکٹر نے
دسمبر