?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق متنازعہ ٹوئٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا، عدالت عظمیٰ نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کےخلاف ٹرائل پر حکم امتناع جاری کر دیا، شپریم کورٹ کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت جاری ٹرائل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا اپیلوں کے حتمی فیصلے تک روک دیا، عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو ان کی اپیل پر جلد فیصلہ کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے قرار دیا کہ ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کا کردار بھی بہت اچھا نہیں رہا، دونوں وکلاء ہیں لیکن ٹرائل میں احتجاج بھی کرتے رہے، کسی صورت ماتحت عدلیہ کے ججز کو بے توقیر نہیں ہونے دیں گے، تاہم حکومت کو بھی اجازت نہیں دے سکتے کہ جسے دل چاہے سزا دیں، توقع ہے اسلام آباد ہائیکورٹ اپیل پر جلد از جلد فیصلہ کرے گی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل پر فیصلے تک ٹرائل کورٹ کارروائی آگے نہ بڑھائے۔
گزشتہ دنوں مقدمے کی سماعت میں نہایت غیرمعمولی صورتحال اُس وقت پیش آئی جب دونوں ملزمان نے اپنے لیے مقرر کردہ سٹیٹ کونسل پر اعتراض اور عدم اعتماد کیا اور کہا کہ وہ اُن کی جانب سے جرح نہیں کر سکتے، تاہم جج افضل مجوکہ اور ریاست کی جانب سے مقرر کردہ کونسل کی جانب سے جرح کرنے پر اصرار کیا گیا، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے جرح نہ کرانے کے اصرار پر جج افضل مجوکہ نے دونوں ملزمان کو ہی عدالت سے باہر نکالنے کا حکم دے دیا اور اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کے خلاف ٹویٹس کے مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمان کو کمرہ عدالت سے نکال دیا اور اُن کی عدم موجودگی میں اسٹیٹ کونسل سے گواہان پر جرح شروع کرا دی تھی۔


مشہور خبریں۔
حکومت عام آدمی کی حالت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرے گی
?️ 15 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے اپنی زیرِ صدارت پاکستان تحریک انصاف
جون
یاسر، فلسطین کے حق میں مظاہرے میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟
?️ 20 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے
مئی
سامی جاسم کون ہے اور اسے کیسے گرفتار کیا گیا؟
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:داعش دہشت گرد گروہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت
اکتوبر
لولا اور بولسونارو کے درمیان دلکش مقابلہ
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں: برازیل کے صدارتی انتخابات میں 83 فیصد سے زائد
اکتوبر
مجھے یحییٰ آفریدی پر ترس آتا ہے وہ سیکنڈ کلاس سول جج بنا ہوا ہے، اعتزازاحسن
?️ 7 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے معروف قانون دان چوہدری اعتزاز احسن
جولائی
صیہونی حکومت نے ایک سال میں غزا میں کتنے اسپتال نذر آتش کیے ؟
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے 7 اکتوبر 2023 سے غزا پر اپنے حملوں
دسمبر
ورلڈ بینک نے پاکستان کو کتنے ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے؟
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان سے ایک ارب 36 کروڑ
مارچ
امارات صیہونی حکومت کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدے کو منسوخ کرنے کا خواہاں
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 7 نے اعلان کیا ہے
مارچ