متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی

پاکستان عمران خان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ملاقات کے دوران صوبہ سندھ اور بالخصوص کراچی کے مسائل، ترقیاتی ضروریات، آئندہ بجٹ کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں اور دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی اتحادی کے امور پر بات چیت کی گئی ملاقات میں وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے جس کی ترقی ملک کی ترقی ہوگی تاہم یہ ترقی عوامی مسائل کے مؤثر حل کا تقاضہ کرتی ہے۔

ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کے وفد نے آئندہ بجٹ کے لیے اپنی تجاویز پیش کی اور بجٹ کے حوالے سے وزیراعظم کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ وفد نے کراچی پیکج پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیکج پر مؤثر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت، سندھ کے عوام کی ترقیاتی ضروریات اور خصوصاً عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک رکھتی ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت پہلے بھی اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتی آئی ہے اور مستقبل میں بھی کرتی رہے گی۔

ایم کیو ایم کے وفد نے وزیرِ اعظم عمران خان کو کراچی اور حیدرآباد کی ترقیاتی ضروریات اور درپیش انتظامی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار سست ہے اور کئی منصوبے فنڈز کی قلت کے باعث بھی رکے ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے وفد نے سخت لاک ڈاؤن کے دوران کاروبار کی مسلسل بندش اور اوقات کار کے حوالے سے کراچی کے تاجروں کے مطالبات بھی وزیراعظم کے سامنے رکھے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہ صوبائی معاملہ ہے تاہم انہوں نے اس پر سندھ حکومت سے بات کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

جس وزیرِ اعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ آئندہ بجٹ کی تیاری کے دوران کراچی اور حیدرآباد کی ترقیاتی ضروریات پر غور کیا جائے گا۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم نے اتحادی پارٹیوں کے درمیان مربوط رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے وفد میں سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی، کنونیر عامر خان، کنور نوید، سابق میئر کراچی وسیم اختر، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، سینیٹر فیصل سبزواری اور رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف شامل تھے جب کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل اب بھی حماس کی صلاحیتوں کا صحیح اندازہ نہیں لگا سکا

?️ 6 ستمبر 2025اسرائیل اب بھی حماس کی صلاحیتوں کا صحیح اندازہ نہیں لگا سکا

کیا امریکہ فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گا:انصاراللہ کی زبانی

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ایک بیان میں کہا کہ

لاپتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، اعظم نذیر تارڑ

?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا

پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو دیا بڑا جھٹکا

?️ 12 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ریاستھائے متحدہ؛ ظاہری طاقت سے لے کر داخلی کمزوری تک

?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں:امریکہ کے عالمی طاقت ہونے کے مظاہرے اور اس کی داخلی

سائنسدانوں نے انجکشن سے خوف زدہ افراد کے لیے ویکسین اسٹیکرتیار کر لیا

?️ 28 ستمبر 2021نارتھ کیرولائنا(سچ خبریں) امریکی سائنس دانوں نے مائیکرو اسکوپک نیڈلز والا ایسا

اردن کا امریکہ اور یورپ کو مسجد الاقصی کے بارے میں پیغام

?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ نے امریکہ اور متعدد یورپی ممالک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے تازہ ترین دہشت گردانہ کاروائی میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

?️ 23 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے آئے دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے