ماہ رنگ بلوچ کوکراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) قوم پرست رہنما ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ماہ رنگ بلوچ غیرملکی ایئرلائن سے امریکہ جانے کی خواہشمند تھیں نام امیگریشن کی اسٹاپ لسٹ میں ہونے کے باعث روانگی سے روکا گیا۔بعدازاں سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے ایئرپورٹ پر روکے جانے سے متعلق تفصیلی ٹوئٹ کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں ٹائم میگزین گالہ میں شرکت کے لیے امریکا جانا طے شدہ پروگرام کا حصہ تھا، ٹائم میگزین کی 100 بااثر ابھرتی شخصیات کی فہرست میں مجھ سے دیگر نامور لیڈرز کا نامزد کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے بغیر کسی قانونی جواز کے ایئرپورٹ پر روک لیا گیا اور کوئی معقول وجہ بھی نہیں بتائی گئی جو میرے بنیادی اور آزادانہ سفر کے حقوق کے خلاف وزری ہے۔

ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ ریاست بلوچ آواز پر کس قدر خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے سفر کو روکنے کا کوئی جائز مقصد نہیں تھا سوائے بلوچوں کی آواز کو بین الاقوامی سطح پر سننے سے روکنے، بلوچستان کے حالات کے بارے میں معلومات کے بہا ئوکو کنٹرول کرنے اور بلوچستان میں کئی دہائیوں سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپانے کے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سفر کرنے کے حق سے محروم کرنے کا مقصد پاکستانی حکومت مجھے میری آزادی اظہار اور نقل و حرکت کے حقوق کے استعمال سے روکنا چاہتی ہے۔ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ یہ من مانی سفری پابندی بلوچ انسانی حقوق کے محافظوں اور سرگرمیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے کریک ڈائون کا حصہ ہے۔ میں نقل و حرکت کے اپنے حقوق پر اس غیر منصفانہ پابندی کے خلاف لڑوں گی۔

مشہور خبریں۔

تمام بیماریوں کو ختم کرنے کی قوت رکھنے والا جوس کا ایک گلاس

🗓️ 6 فروری 2021 سچ خبریں: چقندر، گاجر اور سیب کا جوس کسی جادوئی دوائی سے

یمنی افواج کا یمن کے اسٹریٹجک مقامات پر قبضہ

🗓️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے اس ملک کے تینوں صوبوں

صیہونی سعودی عرب کے ساتھ دوستی سے مایوس

🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں کیے گئے ایک سروے میں معلوم ہوا کہ

لبنان میں امریکہ کی نئی سازش

🗓️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کی

ہمیں نہیں معلوم کہ ایران اسرائیل پر کب حملہ کرے گا: امریکہ

🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: امریکی حکومت کی قومی سلامتی ٹیم نے صدر جو بائیڈن اور

Meet Indonesia’s first female longboard surfer: Elly Whittaker

🗓️ 18 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

امریکہ اور استقامتی کمانڈروں کا قتل

🗓️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:      بغداد یونیورسٹی میں بین الاقوامی قانون کے پروفیسر

کسی سے بلیک میل ہوں گے نہ ہی مؤقف سے پیچھے ہٹیں گے، رانا ثنا اللہ

🗓️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے