?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم فخر سے پاکستان کے قومی جانور مارخور کا پہلا عالمی دن منا رہے ہیں،مار خور کو ایک عظیم الشان جانور تصور کیا جاتا ہے جو کہ ہمارے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے۔
جمعہ کو پاکستان کے قومی جانور مارخور کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مارخور اپنے منفرد کارک سکرو کی شکل کے سینگوں کے ساتھ، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ہمارے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ 2 مئی 2024 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلان کے مطابق یہ دن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا فیصلہ جنگلی حیات کے تحفظ میں ہماری قوم کی کوششوں اور کامیابیوں کا اعتراف ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران مارخور کی آبادی میں نمایاں اضافہ قدرتی ماحول کے تحفظ کے لئے پاکستان کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے، مارخور کے تحفظ کے پروگراموں میں مقامی کمیونٹیز کے تعاون اور سائنسی تحقیق کا کلیدی کردار ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان جنگلی حیوانات اور نباتات کے خطرے سے دوچار انواع میں بین الاقوامی تجارت کے کنونشن کے پرعزم دستخط کنندہ کے طور پر بین الاقوامی تجارت کے کنونشن کیٹگری- I میں ایک نمایاں درجہ رکھتا ہے،اس حوالے سے کی گئی خصوصی قانون سازی، پاکستان ٹریڈ کنٹرول آف وائلڈ فاؤنا اینڈ فلورا ایکٹ، 2012، ذمہ دارانہ تجارتی طریقوں اور خطرے سے دوچار انواع کی فلاح و بہبود کے لئے ہماری وابستگی کو واضح کرتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مارخور کے اس عالمی دن پر میں تمام پاکستانیوں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آئیے نہ صرف مارخور بلکہ ان تمام انواع کے تحفظ کے لئے مل کر کام کریں جو ہماری کرہ ارض کی حیاتیاتی تنوع کو تقویت بخشتی ہیں۔ آئیے ہم آنے والی نسلوں کے لئے ایک پائیدار اور محفوظ مستقبل یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔


مشہور خبریں۔
شاباک کے سربراہ بھی ہوئے نیتن یاہو کے خلاف
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے مختلف سیکورٹی اور سیاسی حلقوں کے درمیان
دسمبر
روسی ویکسین کی پہلی کھیپ جلد پاکستان پہنچے گی
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے ،
مئی
پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرین کا حملہ دہشت گردی کی کارروائی ہے: کراکس
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: ونزویلا نے بدھ کے روز یوکرین کی جانب سے روسی
ٹیکس چورکسی رعایت کے مستحق نہیں، مؤثر قانونی کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم
?️ 20 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس
مئی
امریکی طلباء کے نام آیت اللہ خامنہ ای کے خط کی بین الاقوامی سطح پر گونج
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کے فلسطینی حامی امریکی طلباء کے
مئی
غاصب فوجیوں کے اہل خانہ سے صیہونی رہنماؤں کے خالی وعدے
?️ 8 جولائی 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیر جنگ بینی گینٹز نے دعویٰ کیا کہ تل
جولائی
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی پشین، ژوب میں کارروائیاں، 5 خوارج گرفتار، 2 ہلاک
?️ 19 اکتوبر 2024 ژوب: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز اور
اکتوبر
ترکی اور آذربائیجان کے لیے امریکہ کا نیا جال
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: انقرہ میں امریکی سفیر کے کھلے عام بیانات سے ظاہر
اگست