?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی۔
وفاقی دارالحکومت میں نیو انرجی وہیکل پالیسی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں شامل ہے، گرین گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نئی انرجی پاکستان کے ماحول دوست اقدام کی جانب اہم پیش رفت ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چیلنج ہے، اکیلے نہیں نمٹ سکتے، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی معاونت پر مشکور ہیں،2022 کے سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب کا نقصان ہوا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بادل پھٹنے، فلیش فلڈ، طغیانی اور سیلاب سے پاکستان کو بھاری مالی و جانی نقصان اٹھانا پڑا، خیبر پختونخوا اِس نقصان میں سب سے زیادہ متاثر ہوا، خیبر پختونخوا میں بے شمار گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بہت جلد میرٹ پر ایک لاکھ طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے، نوجوان کو الیکٹرک بائیکس فراہم کی گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
ترکی کی مسلسل عسکریت پسندی اور عراق اور شام کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو چیلنج کرنا
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: عراق اور شام کے بارے میں ترک پارلیمنٹ کی قرارداد
اکتوبر
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں انتہا
جولائی
فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا تھا ،زاہد حامد
?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا
اپریل
وزیراعظم کی ہدایت پر انکم ٹیکس ریٹرن فارم سے ’مارکیٹ ویلیو‘ کا کالم ختم
?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے
ستمبر
25 مئی کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر عمران خان سے تفصیلی جواب طلب
?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک
نومبر
کیا حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ ہو سکتی ہے؟صہیونی ذرائع ابلاغ کا دعوی
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے لبنان کی اسلامی مزاحمتی
جون
نیویارک میں ایرانی عزت و اقتدار کی بالادستی رہی
?️ 27 ستمبر 2025نیویارک میں ایرانی عزت و اقتدار کی بالادستی رہی صدر ایران مسعود
ستمبر
یورپی یونین کا جھوٹ سامنے آیا
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:جہاں غزہ کی جنگ کے خلاف دنیا میں رائے عامہ کا
اکتوبر