?️
خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی آیس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والوں میں قصور سے تعلق رکھنے والے کیپٹن محمد فراز الیاس بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں کیپٹن فراز الیاس کے علاوہ صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ جام شہادت نوش کرنے والوں میں سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 27 مئی کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز کرتے ہوئے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جب کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 بہادر سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، ضلع ٹانک میں کیے گئے آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ تیسرا آپریشن ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کیا گیا جس میں فورسز نے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جب کہ دو دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق تیسرے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 بہادر سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا، شہید ہونے والے جوانوں میں کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ نائیک محمد اشفاق بٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی 30 سالہ لانس نائیک سید دانش افکار ، ضلع لیہ کے 32 سالہ سپاہی تیمور ملک، پونچھ کے 22 سالہ سپاہی نادر صغیر ، ضلع خوشاب کے 23 سالہ محمد یاسین شامل تھے۔
واضح رہے کہ ان تین کارروائیوں سے قبل سیکیورٹی فورسز نے پشاور ضلع کے علاقہ حسن خیل میں انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے تھے جب کہ 3 زخمی بھی ہوئےتھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حولدار شفیق اللہ شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز وطن سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
فواد چوہدری نے معاشی بحران کی اصلی وجہ بتا دی
?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) فواد چوہدری نے کہا کہ ‘ہمارے خرچے زیادہ
جولائی
پاکستانی ائیرلائنز اور پائلٹس پر عائد سفری پابندیاں ختم
?️ 5 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاؤ نے پاکستان پر پائلٹس
جنوری
یوکرین جنگ کے نتائج سے نمٹنے کے لیے چھ عرب ممالک کا اجلاس
?️ 6 جون 2022سچ خبریں: چھ عرب ممالک، جنہیں عرب کمیونیکیشن گروپ کے نام سے
جون
پاکستان کشمیر اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کی حمایت جاری رکھے گا: شہریار آفریدی
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا
مئی
اسرائیلی فوج کے کنفیوژن کا انکشاف
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرونوت اخبار نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے ساتھ
اکتوبر
بشار الاسد کی 9 سال پہلے کی پیشگوئی
?️ 18 مئی 2021سچ خبریں:شامی صدر نے نو سال پہلے، تل ابیب کے ساتھ دمشق
مئی
صدر مملکت عارف علوی اپنی آئینی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے
?️ 10 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) صدرمملکت عارف علوی نے مستعفی نہ ہونے کا
اپریل
فلسطینی قیدیوں کی رہائی؛ صہیونی رہنماؤں کے درمیان اختلاف کا نیا موضوع
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: تل ابیب کابینہ کی داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن
جولائی