?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں پر مشتمل خصوصی ڈیسک قائم کر دی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق ڈیسک میں پولیس، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، رینجرز، ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نمائندے شامل ہوں گے، خصوصی ڈیسک 2 سال کے لیے قائم کی گئی ہے۔
لیسکو کے چیف شاہد حیدر نے کہا ہے کہ لائن لاسز میں کمی اور ریکوری بہتر کرنے سے کمپنی کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا، چوری روکنے اور وصولی کے لیے ڈسکو سپورٹ یونٹ قائم کر دیا ہے جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی معاونت حاصل ہوگی۔
شاہد حیدر کے مطابق پنجاب کے شہر اوکاڑہ، شیخوپورہ، ننکانہ، پاکپتن اور قصور حساس علاقوں میں شامل ہیں جبکہ سرکاری محکموں سے واجبات وصولی کے نوٹسز بھی بھجوا دیے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کا نظام فرسودہ ہے، اسے مزید جدت دے رہے ہیں، ہمارے پاس وافر ٹرانسفارمرز میٹرز موجود ہیں۔
لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ بجلی کا نظام فرسودہ ہے اسے جدت دے رہے ہیں، لاہور میں 83 ہزار نئے کنکشن میٹر ایک سے دو ماہ میں لگائے جائیں گے، اس وقت کمپنی میں سیاسی مداخلت نہ ہونے کے برابر ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے تقریباً 6 ماہ بعد بجلی چوری کی روک تھام، ریکوری میں بہتری اور آپریشنل استعداد کار میں اضافے کے لیے سندھ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں انٹیلی جنس، انویسٹی گیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو تعینات کرنا شروع کر دیا ہے۔
دو روز قبل ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن نے سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کے لیے ڈسکو سپورٹ یونٹ (ڈی ایس یو) تشکیل دے دیا ہے، جو طویل سیاسی اور بیوروکریٹک مزاحمت کے بعد سندھ میں اس طرح کا پہلا اقدام ہے، یہ یونٹ دو سال تک قائم رہے گا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ سیپکو کے سی ای او اور سول آرمڈ فورسز کے سیکٹر کمانڈر بالترتیب ڈی ایس یو کے ڈائریکٹر اور شریک ڈائریکٹر ہوں گے، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے گریڈ 18 اور 19 کے افسران اور کمشنر کے نامزد کردہ گریڈ 18 کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) افسران ڈی ایس یو کے رکن ہوں گے۔
اس کے علاوہ، ڈی ایس یوز کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ سکھر سروس کے دائرہ اختیار میں ہر ڈویژن یا رینج سے گریڈ 18 کے انتظامی اور پولیس افسران کو متعلقہ کمشنرز یا ڈی آئی جیز کی کلیئرنس کے ساتھ شریک کریں۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ سال جولائی میں تمام ڈسکوز میں ڈی ایس یوز کے قیام کی منظوری دی تھی جس کا آغاز ملتان اور سکھر سے ہوا تھا اور پھر بجلی چوری اور ناقص وصولیوں کے خلاف مہم میں پاور ڈویژن کی مدد کے لیے بتدریج دیگر بجلی کمپنیوں کو منتقل کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف غیر ضمانتی گرفتاری کے احکامات
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیرِ اعظم
دسمبر
مسجد اقصیٰ خطرے میں
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:ایک فلسطینی میڈیا سے گفتگو میں مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ
ستمبر
انگلینڈ کی اگلی ملکہ کا اعلان
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم نے ایک بیان میں باضابطہ طور
فروری
یونان کشتی حادثے میں ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کو ریسکیو کیا گیا، دفتر خارجہ
?️ 15 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا
دسمبر
کوپ 28 کانفرنس: متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمٹ فنڈ کے قیام کا اعلان
?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کوپ 28 کی دو روزہ عالمی موسمیاتی ایکشن سمٹ
دسمبر
اسرائیل نے غزہ میں نسل پرستی کی پالیسیاں نافذ کیں
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف کے اجلاس میں جنوبی
جنوری
پی ٹی آئی ملک گیر تحریک کیوں نہیں چلا رہی ہے؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی
اگست
پاکستان نے مسجد اقصیٰ پر حملے کی مذمت کی
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایک
جنوری