?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو اپنے مؤقف کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں جاری سیاسی بحران میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور فیصلے کی خامیوں پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ‘لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہی لیکن جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہو گا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘اس فیصلے میں کئی خامیاں ہیں، قانونی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے اور ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامیوں کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے’۔
اسی طرح پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ ‘آج ہمارے مؤقف کی فتح ہوئی ہے، پچھلے 2 ماہ سے زائد غیر آئینی وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب پر قبضہ کرکے بیٹھا تھا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘اس نے ظلم و جبر کیا تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا مگر اب ملک میں فوری طور پر عام انتخابات کروانے کا اعلان ہونا چاہیے’۔
فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ‘سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 25 لوٹوں کا ووٹ شمار نہیں ہوگا اس کا مطلب 16اپریل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس 186 ووٹوں کی سادہ اکثریت نہیں تھی اور نہ ہی اب کسی اور جماعت کے پاس اکثریت ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا، اس لیے سارا انتخاب نیا ہونا چاہیے مگر اس فیصلے کو قانونی مشاورت سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا’۔
واضح رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ نے 16 اپریل کو ہونے والے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے منحرف اراکین کے ووٹ شمار کیے بغیر ووٹوں کی گنتی دوبارہ کروانے کا حکم دیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب کے خلاف پی ٹی آئی اور چوہدری پرویز الہٰی کی اپیلوں پر سماعت کی تھی۔
مشہور خبریں۔
عالمی سطح پر صیہونی مظالم کے خلاف مظاہرے؛ رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے قتل عام کی مذمت
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: لندن، بغداد، پیرس، استنبول اور مراکش سمیت دنیا بھر میں
مئی
عمران خان کی گرفتاری حل نہیں ہے۔
?️ 13 ستمبر 2022سکھر: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ کا کہنا ہے
ستمبر
پی ٹی سی ایل ملازمین پنشن کیس، سپریم کورٹ نے سابقہ ملازمین کو پنشن کاحقدار قرار دیدیا۔
?️ 11 جولائی 2025اسلا م آباد: (سچ خبریں) پی ٹی سی ایل ملازمین پنشن کیس
جولائی
یمن میں آخری دنوں میں جنگ بندی؛ Grundberg کی تجویز کیا ہے؟
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی اس سال
جولائی
جنگ میں نیتن یاہو کے مقاصد کو حاصل نہیں کیا جا سکتا: معاریو
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں جنگ کے تین ماہ سے زیادہ ہونے
جنوری
مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے: فواد چوہدری
?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مغربی ممالک میں آئے دن اسلامو فوبیا کے
جون
انٹرنیٹ پابندیوں پر ترکی کے نئے فیصلے
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: ترکی میں سائبر اسپیس گورننس اور انٹرنیٹ کنٹرول پر بحث
فروری
70 فیصد اسرائیلی فوجیں شمالی غزہ سے باہر
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:القسام بٹالین کے ایک کمانڈر نے اطلاع دی ہے کہ مزاحمتی
دسمبر