🗓️
لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی۔فیصلے میں کہا گیا کہ مطمئن کرنے کےلیے پاسپورٹ جمع کرایا جائے۔وکیل امجد پرویز نے کہا کہ کیس میں لمبی تاخیر کرنا قانون کے غلط استعمال کے مترادف ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا. ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینا ہو گیا یا ترمیم کرنی ہوگی؟وکیل امجد پرویز نے کہا کہ مریم نواز کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے میرٹ پر سزا معطل ہوئی اب وہ بری ہو گئی ہیں
عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے وکیل سے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت کا معاملے پر کیا موقف ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ہمیں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔چیف جسٹس نے قرار دیا کہ وفاقی حکومت نے مریم نواز کی ضمانت کے خلاف اپیل بھی دائر کر رکھی ہے۔
نیب وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ مریم نواز کے خلاف کوئی انکوائری زیرالتوا نہیں ہے۔ہمیں مریم نواز یا انکے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر نیب نے مریم نواز کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں دو صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا۔ نیب نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ مریم نواز کا پاسپورٹ نیب کو درکار نہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر انکے وکیل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل سید وقار اور اسپیشل پراسکیوٹر سید فیصل عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے استفسار کیا کہ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کہاں ہیں؟
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کا احتجاج
🗓️ 9 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین اراکین
جون
شہباز شریف جدہ پہنچ گئے
🗓️ 30 اپریل 2022جدہ:(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوسرے روز جمعہ
اپریل
گوادر میں جاری دھرنے کو مظاہرین کی جانب سے ختم کرنے کا اعلان کیا
🗓️ 16 دسمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں)گوادر میں گزشتہ کئی روز سے مظاہرین دھرنا دیے ہوئے
دسمبر
جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
🗓️ 10 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا
اپریل
ان دنوں صہیونی رہنماؤں کی نیندیں کیوں حرام ہو گئی ہیں؟
🗓️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی سینئر حکام اور میڈیا نے ہیگ کی عدالت کی
اپریل
وزیراعظم کی تاجکستان، بیلا روس، کرغزستان، ترکمانستان، قازقستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں
🗓️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف سے ایس سی او
اکتوبر
مریم نواز نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا
🗓️ 16 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت
اگست
غزہ کے 4000 بچے موت کے خطرے سے دوچار
🗓️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے فلسطینی بچوں کی
مارچ