لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے فسادات کے 8 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں کی سماعت مقرر کردی۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ 10 اپریل کو درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

تمام مقدمات کے تفتیشی افسران اور اسپیشل پراسیکیوٹرز مکمل ریکارڈ کے ساتھ بینچ کے سامنے پیش ہوں گے۔

انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے 27 نومبر 2024 کو ان 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت مسترد کردی تھی۔

ضمانت کی درخواستوں میں بنیادی طور پر دلیل دی گئی ہے کہ استغاثہ ایف آئی آر میں بیان کردہ بدقسمت واقعات کے ساتھ درخواست گزار کا تعلق ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

ان کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کو 9 مئی کے مقدمات میں صرف سیاسی وجوہات کی بنا پر ہراساں کرنے اور ان کی تذلیل کرنے کے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملوث کیا گیا ہے حالانکہ وہ نیب کی تحویل میں تھے۔

درخواستوں میں مزید کہا گیا ہے کہ ان معاملات میں درخواست گزار کے خلاف واحد الزام ’اکسانے‘ کا ہے، جسے استغاثہ نے انتہائی مبہم انداز میں عائد کیا ہے۔

ان کا موقف ہے کہ ٹرائل جج نے اس حقیقت کو نظر انداز کیا کہ تحقیقاتی ایجنسی کی کہانی میں تضاد کی وجہ سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق فضول اور بے بنیاد الزامات کو پہلے ہی مسترد کیا جا چکا ہے۔

درخواستوں میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور 8 ایف آئی آرز میں سابق وزیراعظم کی ضمانت منظور کی جائے۔

مشہور خبریں۔

کشمیر مکمل طور پر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے، کل جماعتی جماعتی حریت کانفرنس

?️ 10 مئی 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و

اسلامی انقلاب نے ایران کو ایک طاقتور ملک میں تبدیل کر دیا : پاکستانی سفیر

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:  اسلام آباد میں IRNA کے نمائندے کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو

سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی؛پوری دنیا میں شدید غم و غصہ

?️ 30 جون 2023سچ خبریں: سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے کے واقعے

قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے میں نیتن یاہو کی رکاوٹوں پر صیہونی عہدیداروں کا ردعمل

?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی اپوزیشن رہنماؤں اور سابق حکام نے قابض وزیر اعظم

9 مئی سے متعلق ایک اور مقدمہ: لاہور پولیس کو خدیجہ شاہ سے پوچھ گچھ کی اجازت

?️ 22 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پولیس کو فیشن ڈیزائنر

گزشتہ ہفتے فلسطینی کارروائیوں میں 12 صہیونی زخمی

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:گذشتہ ہفتے کے دوران صیہونی حکومت کے ٹھکانوں اور فوجیوں کے

اسپین نے بین الاقوامی برادری سے نیتن یاہو کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: ہسپانوی وزیر نے ایک بیان جاری کیا جس میں نیتن

افغانستان میں امریکہ کی ذلت آمیز شکست مغرب کے لیے عبرت آمیز درس

?️ 26 جون 2023سچ خبریں:سقوطِ کابل اور سائگون کی تصاویر شائع کرکے روسی وزارت خارجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے