?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے وفاقی حکومت کو پاکستان کے عائلی قوانین کے فریم ورک میں اصلاحات کی طرف اہم قدم اٹھاتے ہوئے مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 میں مجوزہ ترامیم پر وسیع البنیاد مشاورتی عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ حکم جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں بینچ نے صائمہ شفیع کی جانب سے خاندانی معاملات کے حوالے سے دائر ایک آئینی درخواست پر سماعت کے بعد جاری کیا۔
جسٹس جواد حسن نے مسلم فیملی لا (ترمیمی) ایکٹ، 2024 کو حتمی شکل دینے سے پہلے ماہر اور عوامی مشغولیت کی اہمیت پر زور دیا جو سینیٹر بیرسٹر سید علی ظفر کی طرف سے پیش کیا گیا نجی ممبرز بل ہے۔
اس بل میں نئے قانونی تصورات جیسے ’شوہر کا اثاثہ‘، ’ازدواجی اثاثہ‘، اور ’بیوی کا اثاثہ‘ کو پاکستان کے مسلم فیملی لا فریم ورک میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کو مختلف قانونی ماہرین کی معاونت حاصل رہی جن میں بیرسٹر سید علی ظفر (بطور عدالتی معاون)، ہما اعجاز زمان اور بیرسٹر فائزہ اسد شامل تھے۔ عدالت کے روبرو مصر، ملائیشیا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، بھارت، گھانا اور سنگاپور جیسے ممالک کے ازدواجی جائیداد سے متعلق قوانین اور اہم عدالتی فیصلوں کے حوالہ جات بھی پیش کیے گئے۔
یہ کیس شادی کے اختتام پر اثاثوں کی منصفانہ تقسیم اور خواتین کے قانونی حقوق کے تعین کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے اور ملک بھر میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
عدالت پہلے ہی درخواست گزار، مدعا علیہ کے وکلا اور متعدد عدالتی معاونین، بشمول سید اقبال ہاشمی کے دلائل سن چکی ہے، جنہوں نے اسلامی فقہ، آئین پاکستان اور سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلوں کی بنیاد پر چار جلدوں پر مشتمل مفصل عرضی جمع کرائی۔
جسٹس جواد حسن نے نشاندہی کی کہ ماضی میں عدالتی مداخلت نے کئی قانونی اصلاحات کو ممکن بنایا، جیسے کہ 2022 میں ثنا خورشید بنام حکومت پنجاب کیس (پی ایل ڈی 2022 لاہور 346) کے فیصلے کے نتیجے میں پنجاب ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ 2019 اور پنجاب امپاورمنٹ آف پرسنز وِد ڈس ایبلٹیز ایکٹ 2021 جیسے قوانین کا نفاذ ممکن ہوا۔
عدالت نے آئین کے تحت وزارت قانون و انصاف کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے فیڈرل رولز آف بزنس 1973 کے رول 3 (3) اور رول 4 (2) کا حوالہ دیا، جو قانون سازی اور اس کی جانچ پڑتال میں وزارت کے کردار کی وضاحت کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
سیالکوٹ فائرنگ واقعے میں ’دشمن انٹیلی جنس ایجنسی‘ ملوث تھی، آئی جی پنجاب
?️ 13 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے
اکتوبر
امریکی معاشرے میں بڑھتی ہوئی غربت اور چوری کا بحران
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں: فاکس نیوز نے اپنے ماہرین سے بات چیت میں امریکی
نومبر
اسحٰق ڈار نےسینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھالیا۔
?️ 27 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نامزد
ستمبر
جو بائیڈن Lviv شہر پر راکٹ حملے کی جگہ سے صرف 10 منٹ کے فاصلے پر موجود
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: روسی فضائیہ نے کل اعلان کیا کہ روسی فوج نے
مارچ
وزیراعظم کا گندم بحران پر ایم ڈی پاسکو سمیت 2 افسران کو معطل کرنے کا حکم
?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گندم خریداری کے عمل میں غفلت برتنے اور
مئی
آئین کا آرٹیکل 14 صرف ریاست کے طاقتور لوگوں کے تحفظ کیلئے ہے؟ عمران خان کا سپریم کورٹ سے سوال
?️ 28 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سینیٹر
نومبر
پیپلزپارٹی حکومت کا کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ
?️ 23 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) نگران حکومت سندھ کی جانب سے جنوری میں قوم
مارچ
آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر
?️ 11 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ملک
مئی