🗓️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن (ایل ایچ سی بی اے) نے 1893 میں اپنے قیام کے بعد پہلی بار خاتون سیکریٹری منتخب کر کے تاریخ رقم کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صباحت رضوی 24-2023 کے انتخابات میں اپنے دو مرد حریفوں کے مقابلے میں 4 ہزار 310 ووٹس حاصل کر کے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سیکریٹری بن گئیں۔
یہ ان کا پہلا الیکشن تھا، وہ آزاد گروپ کے ساتھ وابستہ ہیں جسے عاصمہ جہانگیر گروپ بھی کہا جاتا ہے، تاہم وکلا کی اکثریت نے گروپ بندی سے بالاتر ہوکر ان کی حمایت کی۔
بیک وقت دو خواتین کو کابینہ میں نمائندگی دینے کے ایک اور ریکارڈ میں ہائیکورٹ بار نے ربیعہ باجوہ کو نائب صدر منتخب کیا۔
ربیعہ باجوہ، حامد خان کی قیادت والے پروفیشنل گروپ کے سینئر رہنما ہیں، جنہوں نے الیکشن میں اپنے 5 مرد حریفوں کے مقابلے میں 3 ہزار 590 ووٹس حاصل کیے، وہ اس سے قبل 2006 میں بار کی فنانس سیکرٹری منتخب ہوئی تھیں۔
پروفیشنل گروپ نے بھی بھاری اکثریت سے صدر کا عہدہ حاصل کیا کیونکہ اس کے چوہدری اشتیاق اے خان نے آزاد گروپ کے لہراسب خان گوندل کو بڑے مارجن سے شکست دی۔
اشتیاق خان نے 7 ہزار 293 ووٹس حاصل کیے جبکہ لہراسب گوندل کو 3 ہزار 372 ووٹس ملے۔
اشتیاق خان پاکستان بار کونسل کے موجودہ رکن، ملک میں وکلا کے ایک اعلیٰ ریگولیٹری ادارے اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ہیں۔
انصاف لائرز فورم کے رکن ہونے کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف نے بھی ان کی حمایت کی۔
یہ بار ایسوسی ایشن کا تیسرا الیکشن ہے جو پروفیشنل گروپ نے لگاتار جیتا ہے۔
اس سے قبل اس گروپ نے گزشتہ برس اکتوبر میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور رواں سال جنوری میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدے حاصل کیے تھے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ بار کی سیاست میں عاصمہ جہانگیر گروپ کی موجودہ تنزلی جوڈیشل کمیشن میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اس وقت کے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جونیئر ججز کی تعیناتی کے حق میں ووٹنگ کا نتیجہ ہے۔
اعظم نذیر تارڑ، عاصمہ جہانگیر گروپ کے سینئر رہنما ہیں۔
بار ایسوسی ایشن کا ہائی کورٹس کے جونیئر ججز کو سپریم کورٹ میں ترقی دینے کے خلاف اتفاق رائے تھا۔
تاہم کچھ افراد نے شکست کی وجہ امیدواروں کے غلط انتخاب کو قرار دیا۔
اس کے علاوہ شاہ رخ شہباز وڑائچ 7 ہزار 109 ووٹس لے کر لاہور بار ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری منتخب ہو گئے۔
ان کے حریف عامر سہیل بوسال اور عادل نعیم شیخ نے بالترتیب 2 ہزار 442 اور ایک ہزار 73 ووٹ حاصل کیے۔
نائب صدر کے لیے دیگر امیدواروں میں افتخار علی بھٹی، چوہدری احمد خان گوندل، عبدالرؤف بھٹی، میاں سردار علی گہلان اور وارث علی سرویا شامل تھے۔
سیکریٹری کے عہدے کے لیے قادر بخش چاہل اور میاں محمد عرفان کے درمیان مقابلہ ہوا۔
بائیو میٹرک سسٹم پر ہونے والی پولنگ میں بار کے26 ہزار 43 اراکین میں سے 10 ہزار 776 نے ووٹ کاسٹ کیا۔
الیکشن بورڈ کے چیئرمین چوہدری عمران مسعود نے پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر قانونی برادری کو مبارکباد دی۔
مشہور خبریں۔
مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار مزید بڑھ گیا، ڈیزل سے فی یونٹ لاگت 45.61 روپے
🗓️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نئے سال کے پہلے ہی ماہ مہنگی بجلی
فروری
کرغزستان میں ہنگاموں کی صورتحال پر پاکستانی سفیرکا ویڈیو بیان
🗓️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کرغزستان میں ہنگاموں کی صورتحال پر پاکستانی سفیر
مئی
ملک کے مختلف شہروں میں یوم القدس ریلی نکالی گئی
🗓️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمعۃ الوداع
اپریل
بھارتی ریسلر کی پیرس اولمپکس میں قواعد کی خلاف ورزی؛انتظامیہ کا ردعمل
🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: انڈین ریسلر انتم پنگھال کو پیرس اولمپکس کے دوران قواعد
اگست
غزہ کے بارے میں اردن کے بادشاہ کا تازہ ترین موقف کیا ہے؟
🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے غزہ کے بارے میں ایک
مئی
ّکراچی یونیورسٹی حملے کے ماسٹر مائنڈ کی شناخت ہوگئی۔
🗓️ 5 جولائی 2022کراچی 🙁سچ خبریں)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا ہے کہ کراچی
جولائی
جنرل ندیم رضا ریٹائر، پاک فوج کی قیادت میں تبدیلی کا عمل شروع
🗓️ 26 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جنرل ندیم رضا نے ملٹری سروس سے ریٹائرمنٹ کے
نومبر
الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی , وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے جواب جمع کرا دیا
🗓️ 22 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں )الیکشن کمیشن نے این اے 24 چارسدہ کے
ستمبر