?️
لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ سی ٹی ڈی نے فیروز والا کے علاقے گلشن بابر میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ، مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا اور یہ دہشت گرد افغان شہری تھے جو کہ لاہور میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی کے کامیاب آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ ، 3 ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ، دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔
دوسری طرف سکیورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرکے کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کراچی شیرشاہ سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار کرلیے، دہشت گرد بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرتے ہیں، ملزمان ریلوے ٹریک، کوئلہ ٹرین اور گیس لائن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ، مبینہ دہشت گردوں سے 2 دستی بم، ملک دشمن لڑیچر پر مبنی سی ڈیز برآمد ہوئی ہیں۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین کا کہنا ہے کہ گرفتار مبینہ دہشت گرد پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرتے ہیں، مبینہ دہشت گرد سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی ذہن سازی میں بھی ملوث ہیں۔ ملزموں نے ریلوے ٹریک، کوئلہ ٹرین اور گیس لائن کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی ، مبینہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی ریکی بھی کررہے تھے، مبینہ دہشت گردوں کو حساس ادارے کی مدد سے پکڑا گیا۔
اسی طرح گزشتہ روز بھی سکیورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرکے دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنائی تھی، سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے، خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سے کالعدم دہشتگرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، ان دہشتگردوں میں محمد فرحان ، محمد ارشد اور مظہر عباس شامل ہیں، گرفتار دہشتگرد حکومتی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
مشہور خبریں۔
لیز ٹرس سے انگریزوں کی ابتدائی ناامیدی
?️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ انگلینڈ میں وزیر
اکتوبر
صدر مملکت آئندہ عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے خدشات دور کرنے کی کوشش کی
?️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے الیکٹرانک ووٹنگ میشنز (ای
دسمبر
انتخابات ہوئے تو ضرور حصہ لیں گے,آصف زرداری
?️ 6 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری
مارچ
کیا روس خلا میں جوہری ہتھیار بھیج رہا ہے؟
?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے اس ملک کی قومی سلامتی کونسل
مارچ
گلگت بلتستان میں ایپکس کمیٹی کا چینی شہریوں کی سیکیورٹی میں اضافے کا فیصلہ
?️ 6 جنوری 2023 گلگت بلتستان: (سچ خبریں) اعلیٰ سول اور عسکری حکام پر مشتمل سیکیورٹی
جنوری
روس اور یوکرائن کے درمیان باقاعدہ لڑائی کا اغاز
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:روس اور یوکرائن کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافے کے روسی
فروری
یمن کے دو اسٹریٹجک شہر یمنی مزاحمتی دستوں کے ہاتھوں میں
?️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی فورسز نے البیضاصوبے میں بڑے پیمانے پر آپریشن
جولائی
سوڈانی عوام کے ہاتھوں صیہونی پرچم نذرآتش
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:سوڈان کے عوام نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول
جنوری