?️
لاہور: (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر لاہور نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے خدشات کے تحت معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کے آفس سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کو پُرتشدد کاروائیوں میں شریک رہیں، ان کے خلاف مواد کا جائزہ لیا گیا ہے، وہ دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتی ہیں۔
اس میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کیا جاتا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق خدیجہ شاہ کو ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا۔
دوسری جانب خدیجہ شاہ کی لیگل ٹیم نے نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ 15 نومبر کو لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے خدیجہ شاہ کے خلاف 9 مئی سے متعلق چوتھے اور آخری مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی تھی۔
جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملہ کرنے سے متعلق پہلے سے درج دو مقدمات میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد سرور روڈ پولیس نے خدیجہ شاہ کو کنٹونمنٹ کے علاقے میں پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے مقدمے میں دوبارہ حراست میں لے لیا تھا۔
اس سے قبل 9 مئی کے پُرتشدد واقعے کے دوران سوشل میڈیا پر لوگوں کو مبینہ طور پر فوج کے خلاف اشتعال دلانے کے لیے پیغامات پوسٹ کرنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائبر کرائم کیس میں ان کو گرفتار کیا تھا۔
یاد رہے کہ خدیجہ شاہ نے 9 مئی ہنگامہ آرائی کے الزامات میں 23 مئی کو خود کو لاہور پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
پولیس کا دعویٰ تھا کہ وہ 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر ہونے والے حملوں کے لیے اکسانے والے افراد میں سرفہرست تھیں اور انہیں دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت سرور روڈ پولیس میں درج ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔
اعلیٰ پولیس حکام نے ان کی گرفتاری کے حوالے سے کہا تھا کہ خدیجہ شاہ لاہور سی آئی اے ہیڈ آفس میں پیش ہوئیں اور انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
بعد ازاں 18 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ نے خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی تھی۔
جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی، تاہم ایف آئی اے نے دوسرے مقدمے میں ان کو گرفتار کرلیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل مقبوضہ جموں وکشمیر میں مودی حکومت کے انتخابی ڈرامے کو روکیں
?️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم
ستمبر
افغانستان میں ذلت آمیز شکست سے عبرت حاصل نہیں کی:چین کا امریکہ سے خطاب
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان سے امریکی انخلا کا
اگست
فلسطین پر قبضے کی برسی کا دن بیت المقدس کا مشکل ترین دن ہوگا:فلسطینی کارکن
?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:بیت المقدس میں مقیم ایک فلسطینی کارکن کا کہنا ہے کہ
مئی
اسرائیل کو اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں : روس
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:گزشتہ شب اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے مستقل نمائندے نے
نومبر
ہم بہت مشکل وقت میں ہیں:صیہونی کیبنٹ رکن
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے ایک رکن نے اعتراف
نومبر
اسرائیل کی ڈیٹرنٹس پاور میں کمی آئی ہے:صہیونی حکام
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان سے بڑے پیمانے پر راکٹ
اپریل
غزہ کے گھاٹ کے بارے میں امریکی جھوٹے پروپیگنڈے کا انکشاف
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: امریکہ نے غزہ کے ساحل پر 230 ملین ڈالر کی خطیر
جون
جمہوریت عوام کی آواز اور قوم کی طاقت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
?️ 15 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
ستمبر