?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار دیا، پولیس نے فواد چوہدری کی تفتیشی رپورٹ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت جمع کروا دی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، پولیس نے فواد چوہدری کی تفتیشی رپورٹ عدالت جمع کروا دی۔
پولیس نے فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار دیا، فواد چوہدری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔
اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، فواد چوہدری نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے 5 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
پس منظر
یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔
اس دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی ڈیٹرنٹس پاور میں کمی آئی ہے:صہیونی حکام
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان سے بڑے پیمانے پر راکٹ
اپریل
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
?️ 20 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پنڈ دادن
دسمبر
کیا ٹرمپ نے اردوغان کو مایوس کیا؟
?️ 12 ستمبر 2025تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ٹرمپ سے اردگان کی توقعات اور
ستمبر
واٹس ایپ پر ناپسندیدہ پیغامات سے چھٹکارا حاصل کرنا ممکن
?️ 13 فروری 2024کیلیفورنیا: (سچ خبریں) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے
فروری
مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں اور پاکستان کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے، یوسف الدوبے
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) کے سیکرٹری
اکتوبر
عمران خان کو توہین عدالت کیس میں 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا
?️ 23 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج کو
اگست
فلسطین کی صورتحال کے بارے میں قطر کا اظہار خیال
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: قطر کے امیر نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے ساتھ
اکتوبر
اسرائیلی کرنسی کا زوال شروع
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: کیلکالسٹ اخبار کے مطابق حزب اللہ کی طرف سے مقبوضہ
ستمبر