?️
لاہور: (سچ خبریں) ضلع کچہری لاہورنے رشوت لینے کے مقدمے میں این سی سی ائی اے کے 6 افسران کا مزید تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، عدالت نے ملزمان کو 3 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ضلع کچہری لاہور کی عدالت میں این سی سی آئی اے افسران کے خلاف رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے کے 6 افسران کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
ایف آئی اے نے این سی سی آئی اے کے گرفتار افسران کا مزید 14 دن کا ریمانڈ مانگ لیا، ملزمان کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کا پہلے ہی 3 دن کا ریمانڈ ہو چکا ہے، مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے، ایف آئی اے نے رشوت لینے کے جوالزامات لگائے انکے ثبوت موجود نہیں۔
اس موقع پر ایف آئی اے نے ملزمان سے ہونے والی تفتیش کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا کہ گرفتار افسران سے 4 کڑور 25 لاکھ 48 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔
ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق ملزم علی رضا سے 70 لاکھ، ملزم زوار سے 9 لاکھ روپے جبکہ ملزم یاسر گجر سے 19 لاکھ ریکور کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض سے 36 لاکھ 48 ہزار جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سے ایک کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار ریکور کیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے نےاین سی سی آئی اے کے گرفتار افسران کےخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات بھی شروع کر دیں۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تمام ملزمان کے اثاثہ جات چیک کرنے ہیں، اثاثہ جات کی تفصیلات کے لیے ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے، ملزمان کن کن کال سینٹرز سے پیسے لیتے رہے ہیں اسکی تحقیقات بھی کر رہے ہیں۔
بعدازاں این سی سی آئی اے کے افسران کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعدازاں ملزمان کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے 3 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


مشہور خبریں۔
ملک کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمومیں اعشاریہ92فیصد اضافہ
?️ 31 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی مجموعی قومی پیداوارمیں جاری مالی سال
دسمبر
عدالت نواز شریف کو واپس لانے کے اقدامات کرے: فواد چوہدری
?️ 31 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے
دسمبر
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 754 پوائنٹس اضافے کے بعد 82 ہزار کی حد بحال
?️ 3 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جا
اکتوبر
اسرائیل کے دفاعی نظام کی تفصیلات
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Yediot Aharanot نے اسرائیل کے خلاف
اکتوبر
عدنان صدیقی اور سلمان خان میں سے بہتر میزبان کون ہے؟ فیضان شیخ نے بتادیا
?️ 26 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیضان شیخ نے عدنان صدیقی اور سلمان خان
جون
نتن یاہو نیل سے فرات تک اسرائیل کا خواہاں
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے سابق انٹلیجنس چیف پرنس ترکی الفیصل نے
اگست
سعودی 2030 ویژن دستاویز
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں:محمد بن سلمان کے سعودی عرب کے ولی عہد کے طور
اگست
کیا حماس کو اس کے کمانڈروں کو مار کر ختم کیا جا سکتا ہے؛ صہیونی مورخ کا اعتراف
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:ایک سرکردہ صہیونی مورخ اور متنازعہ قلمکار میخائیل بن آری نے
فروری