?️
لاہور (سچ خبریں) لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن معطلی کا شکار ہوگیا۔ اے آروائی نیوز کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپور ٹ پر دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے ، جہاں حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے طیاروں کی لینڈنگ ممکن نہیں ہے ، جس کی وجہ سے زیادہ تر پروازوں کا رخ اسلام آباد کیلئے موڑ دیا گیا۔
اس حوالے سے لاہور ایئرپورٹ کے منیجر نے کہا ہے کہ حد نگاہ ٹھیک ہوتے ہی فضائی آپریشن کو معمول پر لے آئیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ دھند کی وجہ سے کراچی سے لاہور جانے والی پرواز واپس کراچی کی جانب موڑ دی گئی ، جب کہ ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا ، کویت سےلاہور آنے والی ایک کارگو پرواز کا رخ بھی اسلام آباد کی جانب کیا گیا۔
ادھر لاہور میں سموگ بدستور برقرار ہے ‘ جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے ، بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی 370 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی اور اسموگ کا سلسلہ جاری ہے اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صوبائی دارالحکومت آج پھر پہلے نمبر پر ہے ، کیوں کہ آج شہر کا مجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس 415 ریکارڈ کیا گیا ، لاہور میں سب سے زیادہ آلودہ علاقہ کوٹ لکھپت ہے جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس 633 ریکارڈ کیا گیا ، اسی طرح صوبے کے دیگر شہروں میں سے فیصل آباد میں ائیر کوالٹی انڈیکس 466 ، بہاولپور میں 408 اور گوجرانوالہ میں 357 ریکارڈ کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
شیریں مزاری نے امریکہ کو جھوٹا قرار دے دیا
?️ 2 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر
اپریل
افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے بھی سکیورٹی کے چیلنجز سامنے آئے ہیں
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے
ستمبر
کیوبا کے لوگ سڑکوں پر ؛ وجہ؟
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: کیوبا کے دوسرے بڑے شہر میں ہزاروں افراد بجلی کی
مارچ
امریکی ریپبلکن کا نقطہ نظرسے پیوٹن بائیڈن سے زیادہ طاقتور
?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: تازہ ترین امریکی سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 10
جنوری
نورا فاتحی کی طبیعت شدید ناساز
?️ 30 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ، گلوکارہ، ڈانسر اور ماڈل نورا
دسمبر
ایران اور امریکہ کے درمیان پائیدار جوہری معاہدے کی راہ میں تین بڑی رکاوٹیں
?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان پائیدار جوہری معاہدے کی راہ
اپریل
شہباز شریف اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کیلئے قطر پہنچ گئے
?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دوحہ
مارچ
روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کا خطرہ
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ روس اور
مارچ