?️
ماسکو( سچ خبریں) پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان کی موجودہ صورت حال اور افغانوں کے درمیان مذاکرات کو آسان بنانے میں مدد کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا اور انہوں نے سہ فریقی مذاکرات کے تناظر میں افغانوں کے درمیان مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق، مذاکرات کا بنیادی موضوع ملک میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کی صورتحال تھی اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے افغانوں کے درمیان مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے میں مدد کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ملک میں ایک جائز حکومت اور قانون کی حکمرانی پر زور دیا۔
لاوروف اور قریشی نے روس پاکستان بین الحکومتی کمیشن برائے تجارتی، اقتصادی ، سائنسی، تکنیکی تعاون کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم سمیت مختلف بین الاقوامی میدانوں میں ماسکو، اسلام آباد تعاون کی ترقی کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سرگئی لاوروف نے کچھ دن پہلے یاد دلایا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو ماسکو افغانستان کے بارے میں مذاکرات کی تشکیل کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کے بقول، موجودہ حالات میں اس طرح کی بات چیت ملک میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں، کیونکہ اس مجموعے میں افغانستان کے پڑوسی ممالک اور غیر علاقائی ممالک حصہ لے سکتے ہیں اور مسائل کا جواب دے سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ اور لبنان کے متاثرین کے لیے پاکستان سے امداد کی 13ویں کھیپ روانہ
?️ 27 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے جنگ سے متاثرہ غزہ اور لبنان
اکتوبر
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کیلئے آخری موقع دے دیا
?️ 20 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی
مئی
یمن جنگ بندی پر صیہونی تشویش، ٹرمپ کی نیتن یاہو سے مایوسی
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:ٹرمپ کے یمن پر حملے روکنے کے اعلان کے بعد اسرائیل
مئی
انگلینڈ میں عوام کی حالت زار
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:یورپی یونین چھوڑنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے متعدد سماجی
جولائی
کورونا کا قہر جاری، دارلحکومت میں 5 ہزار 497 بچے کورونا کا شکار
?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے اس
مارچ
پاکستان کو عظیم راستے پر گامزن کرنے کےلئے کوشاں ہیں: وزیر اعظم
?️ 31 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو
دسمبر
لبنان میں پیجر دھماکوں اور ناکام سازش کے ایک سال بعد
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: ہم بہتر ہو گئے ہیں، یہ وہ پیغام ہے جو حزب
ستمبر
جسٹس مظاہر اکبر نقوی کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں چوتھی شکایت دائر
?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے ایک موجودہ جج کے خلاف ان
مارچ