?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کی بہادری اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ نے جرات اور ہمت کی نئی تاریخ رقم کی۔
صدرِ مملکت نے یومِ بحریہ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آپریشن سومنات دشمن کیلئے خوف اور پاک بحریہ کیلئے فخر کی علامت بنا، یومِ بحریہ اس عزم کی تجدید ہے کہ پاک بحریہ ہر محاذ پر قوم کا دفاع کرتی رہے گی۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ پاک بحریہ ایک جدید اور کثیر الجہتی فورس کے طور پر ابھری ہے، پاک بحریہ تجارتی راستوں کے تحفظ اور عالمی امن مشنز میں بھی کردار ادا کر رہی ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک بحریہ نے سمندری حدود کا تحفظ کرتے ہوئے دشمن کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کو ناکام بنایا۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے شہداء اور غازیوں پر فخر ہے، یومِ بحریہ پر ہم شہداءکی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
میٹا کمپنی بھی صہیونی ریاست کی خدمت میں مصروف
?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جاری خونریز جنگ کے دوران فیس بک اور
اپریل
سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کردیے
?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کیس میں 10
اکتوبر
دمشق نے لبنان پر صیہونیوں کی سرحدی جارحیت کی مذمت کی
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان شائع کرتے ہوئے
جون
ہمارے 155 ممالک میں 400,000 فوجی ہیں: امریکی جنرل
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں: چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملی نے کہا
اپریل
حکومت شوق سے سائفر معاملے کی تحقیقات کرے، ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں
?️ 2 اکتوبر 2022ملتان: (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ اور رہنما پی ٹی آئی شاہ
اکتوبر
روس کے خلاف 4 بلین ڈالر کا منصوب
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکی کانگریس نے اس ملک کے دفاعی بجٹ کی منظوری
دسمبر
امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں چین کے ٹیکنالوجی بل پر بحث
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ اور امریکی ایوان نمائندگان کے رہنماؤں نے بدھ کو
نومبر
وزیراعظم نے راوی پراجیکٹ سے متعلق فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا
?️ 28 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے راوی پراجیکٹ سے متعلق لاہور ہائی
جنوری