?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ قومی مفادات پر حملے کرنیوالے پاک جاپان سفارتی تعلقات پر بھی حملہ آور ہوگئے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے جاپان کا دورہ کرنے والے وفد کے ارکان سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی لسٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔ عظمی بخاری نے کہا کہ 25 سال بعد اور پہلی بار خاتون وزیراعلی کے دورہ جاپان کے خلاف شرمناک مہم ملک دشمنی کی انتہا ہے، سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی فہرست میں دیئے گئے نام جاپان کا دورہ کرنے والے وفد میں شامل نہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ سرکاری دورے میں شامل ارکان کے سوا دیگر سب نے اخراجات اپنی ذاتی جیب سے ادا کئے، جاپان سے پاکستان کے تعلقات کے ایک نئے دور کے آغاز پر جھوٹ کے پجاریوں کو بہت تکلیف ہے جبکہ ہر محب وطن اس پر خوش ہے۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ انہیں تکلیف ہے کہ جاپان کی شہری ترقی، ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کی ہنرمندی کے منصوبے شروع کرنے کی طرف پیش رفت کیوں ہو رہی ہے، ماضی کی طرح مستقبل میں بھی جلنے والوں کا منہ کالا ہی ہوتا رہے گا۔


مشہور خبریں۔
پی ڈی ایم کا ہدف مریم بی بی کو ملک سے باہر بھیجنا ہے: شیخ رشید
?️ 5 فروری 2021راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے وزیر
فروری
بشار الاسد کے یو اے ای کے دورے پر امریکی ردعمل
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بشار الاسد کے یو اے
مارچ
امریکہ نے ایک بار پھر خطہ میں اپنی موجودگی کی وجوہات ظاہر کر دیں:شام
?️ 29 جون 2021سچ خبریں:شامی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شام اور
جون
برازیل یوکرین میں جنگ کے خاتمہ کا خواہاں ہے: لولا ڈ سلوا
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: برازیل کے نئے صدر لولا ڈ سلوا نے اپنے
جنوری
صدر زرداری کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔ شرجیل میمن
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا
جولائی
ایران کے ساتھ سفارت کاری کا موقع اب بھی موجود
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی معاون نائب وزیر دفاع نے کہا کہ اس ملک کے
مارچ
مغربی ممالک میں پھوٹ
?️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی حکومت نے امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو طلب
ستمبر
حکومت ختم کر کے گورنر راج نافذ کرنے کی تبدیلی اچھی نہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری
?️ 13 جولائی 2025گجرات (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور
جولائی