🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پشاورمیں تقریب کے دوران افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی کے معاملے پر دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیدیا گیا۔
ذرائع کے مطابق افغان ناظم الامورکو احتجاجی مراسلہ دینے کے لیے دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ میزبان ملک کے قومی ترانے کی بے ادبی سفارتی اصولوں کے خلاف ہے، افغانستان کے قونصل جنرل کا عمل قابل مذمت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم کابل اور اسلام آباد میں افغان حکام کو اپنا سخت احتجاج پہنچارہے ہیں۔
خیال رہے کہ پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر کی جانب سے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کی گئی۔
پشاور میں ہونے والی قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس میں قومی ترانہ شروع ہوتے ہی تمام شرکا احترام میں کھڑے ہوگئے۔
لیکن افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہوئے بلکہ تقریب میں شریک ان کے ساتھی بھی احتراماً کھڑے نہ ہوئے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں ترجمان افغان قونصلیٹ پشاور شاہد اللہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیری ہرگز مقصد نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ترانے میں میوزک تھا اس لیے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، ہم نے اپنے قومی ترانے پر بھی میوزک کی وجہ سے پابندی لگائی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ اگر ترانہ بغیر میوزک کے ہوتا تو قونصل جنرل لازمی کھڑے ہوتے اورسینے پر ہاتھ بھی رکھتے۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ
🗓️ 15 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پی
دسمبر
دنیا کی سب سے پہلی اے ٹی ایم کے بارے میں دلچسپ حقائق
🗓️ 28 جون 2021لندن (سچ خبریں) دنیا میں سب سے پہلی اے ٹی ایم کہاں
جون
بن سلمان اور السیسی کا فلسطین میں فوری جنگ بندی پر زور
🗓️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے مصری صدر
اکتوبر
فلسطین کو سپورٹ کرنے پر کام کے کئی مواقع ضائع ہوئے جس پر کوئی افسوس نہیں، دنانیر مبین
🗓️ 26 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ دنانیر مبین نے انکشاف
نومبر
فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کا تازہ ترین موقف
🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ، فیصل بن فرحان نے ایک
اکتوبر
دنیا نے ایک بار پھر صیہونی جارحیت کا مشاہدہ کیا:ایران
🗓️ 7 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی صدر نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے حالیہ
اگست
آزاد کشمیر انتظامیہ نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرملکی شہریوں کو ریاستی شہری کا ڈومیسائل دے دیا
🗓️ 6 اپریل 2021مظفرآباد (سچ خبریں) آزاد کشمیر انتظامیہ نے قانون کی خلاف ورزی کرتے
اپریل
امریکہ اور یورپ پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا: سعودی اخبار
🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں: سعودی اخبار الشرق الاوسط نے روس اور یوکرین کے درمیان
فروری