قومی اسمبلی میں حکومت ارکان بھی آمنے سامنے

qais

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اراکین میں ہی پُھوٹ پڑ گئی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں مراد سعید کی اسد عمراور عامر ڈوگر سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد مراد سعید اور شیریں مزاری سمیت 70 ارکان حکومتی لابی میں جا بیٹھے۔

گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کوششیں رنگ لے آئیں، جس کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایوان کو احسن طریقے سے چلانے کا معاہدہ کام کرگیا۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہوا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تقریرشروع کی تو علی امین گنڈا پور پھر بولنے لگے جس پر عامر ڈوگر نے انہیں روک دیا۔

ایوان کا ماحول پُر سکون تھا لیکن یہ بات ساید حکومتی اراکین کو پسند نہیں آئی، اسی لیے حکومتی ارکان آپس میں ہی ایک دوسرے سے لڑ پڑے۔ اجلاس کے دوران مراد سعید کی اسد عمراورعامر ڈوگرسے تلخ کلامی بھی ہوئی، مراد سعید نے اسد عمراور عامرڈوگر سے شکوہ کیا کہ ہمیں پوچھا تک نہیں اوراپوزیشن سے معاہدے کر آئے، ہمیں یہ لوگ گالیاں دیتے ہیں اورآپ مشاورت تک نہیں کرتے جس پرعامرڈوگر نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم کی جانب سے ہدایت ملی ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر چلانا ہے۔

دوسری جانب اسد عمر نے بھی شیریں مزاری کو تنبیہہ کی کہ ایسا ہی رویہ رکھنا ہے تو استعفیٰ دے کر ایم این اے بن جائیں۔ اسد عمر نے مراد سعید کو جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ میں آپ سے مخاطب نہیں ہوں۔ اچھا لگے یا برا ہمیں وزیراعظم کی ہدایات ماننی ہیں، حکومتی اراکین کی آپس کی لڑائی کے بعد مراد سعید، علی امین گنڈا پور، علی نواز اعوان، زر تاج گل ایوان سے چلے گئے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں تین دن کی ہنگامہ آرائی کے بعد حکومت اور اپوزیشن میں معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے ہنگامہ آرائی کرنے والے سات ارکان کو قومی اسمبلی کی حدود میں داخلے ہونے کی اجازت دے دی تھی۔

مشہور خبریں۔

کمشیر کے سابق وزیراعلی کا بھارتی حکام سے اہم سوال

🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے ریاست کے حالات

امریکی فوج میں جنسی زیادتیوں میں 13 فیصد اضافہ:نیویارک ٹائمز

🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی اخبار نے 2021 میں امریکی فوج میں عصمت دری اور

غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوششیں کہاں ختم ہوئیں؟

🗓️ 18 فروری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے 42 روزہ جنگ بندی پر

بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہرے

🗓️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کے شہریوں نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے بحرین

لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا

🗓️ 9 اگست 2021لاہور(سچ خبریں ) پنجاب حکومت کی جانب سے 3 اگست کے لاک

بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں، اویس لغاری

🗓️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے

کیا صیہونییوں کی سعودیوں کے ساتھ دوستی ہو جائے گی؟

🗓️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے امریکہ اور صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات

حکومت نے عمران خان پر الزامات لگانے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کرنے کا اعلان کیا ہے

🗓️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے