?️
کابل/اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعدقومی ایئر لائن پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی، پرواز کا مقصد پاکستان اور افغانستان میں خیر سگالی کو فروغ دینا ہے جس کے حوالے سے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے گفتگو کرتے ہوئے آگاہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی ، پرواز پی کے6249 کابل مقامی وقت کے مطابق 9:45پر پہنچی۔
اس سلسلے میں کابل ائیرپورٹ کیلئے افغان سول ایوایشن اور مقامی پی آئی اے عملےکےخصوصی انتظامات کئے گئے ، افغانستان میں پاکستان کے سفیر جناب منصور احمد ودیگر سفارتی عملے نے بھی کاوشیں کیں۔تربیت یافتہ ائیرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پروازہینڈل کی جبکہ کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور پرواز نمبر آویزاں کیا گیا۔
اس موقع پر سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ پرواز کا مقصد پاکستان اور افغانستان میں خیر سگالی کو فروغ دینا اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر آپریشن کو مضبوط کرنا ہے۔ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور پوری دنیا کیلئے یہ آپریشن بہت اہم ہے ، امید ہے جلد مکمل طور پر آپریشن بحال کرنے میں کامیاب ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکومت کی حکمت عملی
?️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے
فروری
صیہونیوں کی لبنان پر زمینی حملے کی دھمکیاں
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر لبنان کی سرزمین پر
ستمبر
کورونا:کیسز کی یومیہ شرح میں دن بدن اضافہ
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس ملک میں تیزی سے پھیل
جنوری
چودھری پرویز الٰہی کی قانونی ٹیم سے مشاورت
?️ 30 جون 2022لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے قانونی ٹیم
جون
ترکی اور پاکستان کے درمیان معاہدہ
?️ 12 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
اگست
غزہ آپریشن میں صیہونی فوجیوں کا بہت زیادہ نقصان
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: الاقصیٰ شہداء بٹالینز نے اعلان کیا کہ فلسطینی جنگجوؤں نے
جون
سکیورٹی فورسز کا ضلع قلات میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک
?️ 25 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
دسمبر
قابض صیہونی حکام کی مسجد کی تعمیر میں رکاوٹ
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:قابض صیہونی انتظامیہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک زیر تعمیر
جنوری