🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست 28 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
یاد رہے کہ شہری عاطف علی نے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
شہری عاطف علی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو حکم دیا جائے کہ قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے۔
درخواست میں کہا گیا کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید قانونی رکاوٹ عبور کرکے سنگین جرم کے مرتکب ٹھہرے ہیں، غلط اور من گھڑت طریقے سے مختلف ایونٹس کو ظاہر کرکے داغدار کیا گیا، توجہ حاصل کرنے کے لیےصحافت کی آڑ میں آرٹیکلز سے ریاستی ادارے کی منفی تصویر پیش کی گئی، ان واقعات کے تناظر میں جاری مہم عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان عدم اعتماد پیدا کرنے کی کوشش ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق شہری عاطف علی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں "سعودی حکومت کا زوال” ہیش ٹیگ ٹرینڈ
🗓️ 12 فروری 2021سچ خبریں:سعودی حکومت کے مخالفین نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر
فروری
شام کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کا جائزہ
🗓️ 1 فروری 2022سچ خبریں:دمشق کے ساتھ دشمنی کا راستہ اختیار کرنے والے عرب ممالک
فروری
نیٹو اور یورپی یونین کے خلاف پراگ میں دسیوں ہزار افراد کا مظاہرہ
🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: چیک ریپبلک کے ہزاروں لوگ ہفتہ کے روز سڑکوں پر
ستمبر
اداکارہ علیزے گبول نے خاموشی سے دوسری شادی رچا لی؟
🗓️ 19 فروری 2021 خبریں ہیں کہ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے خاموشی سے
فروری
پی اے سی کی مختلف وزارتوں میں مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی
🗓️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے 58
مارچ
یاسمین راشد نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک اور خط لکھ دیا
🗓️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد
فروری
سازشکار حکمرانوں کا ناکام جوا
🗓️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:گزشتہ ماہ بیت المقدس پر قابض حکومت کے ساتھ سعودی عرب
اکتوبر
عرب ممالک کی جانب سے مغربی درخواستیں مسترد
🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کی سرحدوں کے قریب نیٹو کی توسیع پسندی کے
ستمبر