?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کے انضمام کے وقت عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کئے گئے، پن بجلی منافع کی مد میں وفاق کے ذمے 2 ہزار 20ارب روپے ہیں۔ قبائلی اضلاع کے انضمام کے وقت عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کئے گئے، پن بجلی منافع کی مد میں وفاق کے ذمے 2 ہزار 20ارب روپے ہیں، انضمام سے صوبے کی آبادی بڑھی اور این ایف سی میں حصہ نہیں مل رہا، آبادی کے حساب سے این ایف سی میں سالانہ 250ارب ملتے ہیں، ضم اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوگئے لیکن نمائندوں کے پاس دفاترز تک نہیں، افغانستان کے حالات کا اثر براہ راست صوبے پر پڑ رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے بالخصوص ضم اضلاع کے حقوق کے حصول کے لیے بھرپور جد وجہد کر رہی ہے۔
پن بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات کی ادائیگی، این ایف سی ایوارڈ میں ضم اضلاع کا شیئر اور ٹوبیکو سیس پر وفاقی حکومت سے بات چیت چل رہی ہے اگر بات چیت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے عدالت سمیت ہر فورم پر اپنا مقدمہ لڑیں گے کیونکہ یہ صوبے کے عوام کا آئینی اور قانونی حق ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاق کے ذمے صوبے کی 2 ہزار ارب روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے۔ ہم سستی بجلی اور گیس دینے کے باوجود مہنگی خرید رہے ہیں، لیکن وہ بھی نہیں مل رہی۔ اس کے علاؤہ ضم اضلاع کے صوبے کے ساتھ ضم ہونے سے آبادی بڑھ گئی ہے لیکن این ایف سی میں ہمیں ضم اضلاع کا حصہ نہیں مل رہا۔ صوبے کی موجودہ آبادی کے حساب سے این ایف سی میں صوبے کو 250 ارب روپے سالانہ اضافی ملنے ہیں، اگر یہ شیئر مل جاتا ہے تو ضم اضلاع میں ایک لاکھ لوگوں کو ملازمتیں مل جائیں گی۔
مزید برآں اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحت زراعت کا شعبہ صوبوں کو منتقل ہوا ہے لیکن وفاقی حکومت صوبے میں تمباکو کی پیداوار پر سیس کی مد میں سالانہ 220 ارب روپے کماتی ہے مگر صوبے کو اپنا پورا حصہ نہیں دیتی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ نے ہفتہ کے روز قبائلی یونین آف جرنلسٹس کے ایک وفد سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔


مشہور خبریں۔
ہمارے پاس دشمنوں سے نمٹنے کے لیے کافی بمبار طیارے ہیں: پینٹاگون
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائیڈر نے دعویٰ
دسمبر
شریف خاندان پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار ہے
?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ شریف
نومبر
ہم ایران پر اسرائیلی حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ رمیش سنگھ
?️ 13 جون 2025ننکانہ صاحب (سچ خبریں) صوبائی وزیر پنجاب اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ
جون
اعلیٰ صہیونی کمانڈر کا غیر معمولی اعتراف
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ایک غیر
مئی
غزہ جنگ میں کسے شکست ہوئی ہے؟ امریکی نیوز ایجنسی
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی نیوز سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں زور دیا ہے
جنوری
یوکرین تنازع پر عالمی تبدیلویوں کے فیصلہ کن اثرات
?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:یوکرینی مفکر آندری بودروف کے مطابق یوکرین تنازع صرف علاقائی
مئی
پاکستانی فوجی سربراہ کی ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی تاکید
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:پاکستان کی فوج کے نئے کمانڈر نے اسلام آباد اور اسلامی
دسمبر
ایران کے لیے اسرائیلی جاسوس کا انکشاف
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی داخلی سلامتی کے سابق سربراہ ایرک ہیرس
نومبر