قانون سازی ہو اور گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے، جسٹس محسن اختر کیانی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ میری رائے ہے کہ قانون سازی ہو اور گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے، اصل بات وہی ہے

میڈیا کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مقدمے کی سماعت کی، سینئر سپرٹینڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز جمیل ظفر عدالت کے سامنے پیش ہوئے، اس کے علاوہ احمد فرہاد کی اہلیہ کے وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کہ کیا پیش رفت ہے؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی ہے، کوشش جاری ہے،ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ میں لاپتا فرد کی اہلیہ سے ملا ہوا ہوں، جہاں تک مجھے پتا چلا ہے گھر کے باہر سے ان کو اٹھایا گیا، ہم نے 15 گاڑیوں کی فوٹیجز لیں ہیں، گاڑیوں کے نمبر رات ہونے کی وجہ سے نہیں پڑھے جا رہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ کو مثبت رسپانس ملا ہو؟ کل کہا تھا کہ پولیس انوسٹی گیشن جب ختم ہو جائے تو سیکریٹری دفاع کو بلاؤں گا، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل صاحب! سیکریٹری دفاع کو بلانے کا یہی وقت ہے، یا تو آپ کہیں کہ را کے ایجنٹس آئے اور بندے کو اٹھایا، تو میں مان لوں، اس سال میں جتنے بھی پرچے ہوئے ہیں کسی میں بھی ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہوئی، میں ابھی بتا رہا ہوں، یہ فنگر پرنٹس ہی میچ نہیں کریں گے، باعث شرم بات ہے، پوری قوم کو پتا ہے کہ کون کیا کررہا ہے۔

عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ پورے پاکستان کو مجھ سمیت پتا ہے مگر آنکھیں بند کی کی ہوئی ہیں ہم نے، کیا زبردست سسٹم ہے، لاپتا شخص بیچارہ واپس آکر کچھ کہہ بھی نہیں سکتا، لاپتا شخص جب آ جاتا ہے تو ان کو اور ان کی فیملی کو بتایا جاتا ہے خاموش رہنا ہے، میری رائے ہے کہ قانون سازی ہو اور گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے، اصل بات وہی ہے، وہ لوگ لاپتا ہیں جو بات کررہے ہیں، لاپتا افراد میں اکثریت صحافیوں، سوشل کارکنان کی ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے سیکریٹری دفاع اور سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار سے کوئی لاپتا ہوگا تو سزا آئی جی کو بھگتنا ہوگی، سیکریٹری دفاع سے نہیں ہوا تو وزرا اور پھر وزیر اعظم کو بلاؤں گا، سیکیورٹی اداروں کو خط لکھنے سے مسئلہ حل ہوگا؟ ایک عام آدمی کی چار باتیں آپ کو بری لگتی ہیں، بندے کو ہی اٹھا لیا، سارا دن سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتیں اچھالی جارہی ہیں، کیا کریں، سب کو اٹھائیں گے؟ اگر آپ سے کام نہیں ہورہا تو کوئی متبادل آپشن دیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اپنا کام کریں تو آپ کو پریس کانفرنسز کی ضرورت نہیں پڑے گی، بندے کے بازیابی میں اگر یہ سارے ناکام ہوئے تو ان کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز کروں گا، مجھے پولیس پر پورا یقین ہے، ریاست کا چہرہ پولیس ہے کوئی اور نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے صحافی و شاعر فرہاد علی شاہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا جس کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں کر لیا گیا تھا۔

مقدمے میں فرہاد علی کی اہلیہ نے موقف اختیار کیا کہ میرے خاوند کو نامعلوم افراد نے سوہان گارڈن سے اغوا کیا اور بغیر وارنٹ ہمارے گھر میں داخل ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے ہمارے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے توڑے اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گیے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا شاعر احمد فرہاد کو ہر صورت بازیاب کرا کے پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پورٹو ریکو میں امریکی فوجی اڈہ 20 سال بعد دوبارہ کھلا

?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: پورٹو ریکو میں واقع امریکی نیول بیس "روزویلٹ روڈز” جو

عالمی ذرائع ابلاغ کی نظر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ٹرمپ کا خطاب

?️ 24 ستمبر 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے

بنگلہ دیش میں طلبہ کے زور پر بنائی گئی عبوری حکومت کیسی ہے؟ کب تک رہے گی؟

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت

عید کے دوران صفائی کو ڈیجیٹل انداز میں کیا۔ مریم اورنگزیب

?️ 9 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگریب نے کہا ہے کہ

ٹرمپ کی واپسی اور نیتن یاہو کی جنگی چال؛ کیا نیا امریکی صدر اسرائیلی مقاصد کا شکار ہوگا؟

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کی تاریخ جنگوں سے بھری ہوئی ہے، لیکن موجودہ دور

تحریک حماس کے قیام کی سالگرہ؛ فلسطین میں مزاحمت کی جڑوں پر ایک نظر

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: تحریک حماس اور فلسطینی مزاحمت بالعموم صیہونیوں کے اس سرزمین

امریکہ کے نئے اسپیکر نے کیا ٹرمپ کا خصوصی شکریہ

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:    امریکی ایوان نمائندگان کے نئے اور ریپبلکن اسپیکر نے

غزہ میں جنگ بندی کے امریکی منصوبے کی حقیقیت ؛عطوان کی زبانی

?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے جنگ بندی کے امریکی منصوبے کو غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے