قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کا بل مسترد

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے بل کو مسترد کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ہوا، جس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے قانون سازی سمیت مختلف اہم امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام سے متعلق بل پیش کیا گیا، جس میں تجویز دی گئی کہ اگر کسی طالبعلم کا منشیات ٹیسٹ مثبت آئے تو پہلی بار تنبیہ دی جائے، دوسری بار 15 دن کے لیے معطل کیا جائے جبکہ تیسری بار جرمانے کے ساتھ سزا دی جائے۔

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے حکام نے بل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو منشیات کے معاملے میں متاثرہ فریق سمجھا جاتا ہے اور اصل مجرم وہ افراد ہیں جو منشیات کی فروخت میں ملوث ہوتے ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ 80 فیصد تعلیمی اداروں میں اسکیننگ مکمل کر لی گئی ہے، تاہم بچوں کے منشیات ٹیسٹ کروانا اے این ایف کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

سینیٹر شہادت اعوان نے بل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون صوبائی اختیارات میں مداخلت کے مترادف ہے، جب کہ وزارت قانون نے بھی مؤقف اپنایا کہ اس معاملے کو اے این ایف کے بجائے محکمہ تعلیم کے سپرد ہونا چاہیے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا کہ نہ تو کوئی صوبائی حکومت، نہ ہی تعلیمی ادارے اور نہ ہی وزارت تعلیم اس بل کی حمایت کر رہے ہیں۔

سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اُن کی نیت بچوں کو اس لعنت سے بچانا ہے اور وہ بل واپس نہیں لیں گے، چاہے کمیٹی اسے مکمل طور پر مسترد کر دے۔

بعد ازاں بل کو کثرتِ رائے سے مسترد کر دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

مری جانے والے راستے مزید 24 گھنٹوں کے لئے بند ہو گئے

?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

امریکہ خفیہ طور پر یوکرین کو خصوصی ہتھیار دے رہا ہے: پولیٹیکو

?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:     امریکی میگزین سیاسی نے پیر 22 اگست کو اطلاع

اردن میں شام، اسرائیل اور امریکہ کا مشترکہ آپریشنل روم قائم کیا جائے؛ امریکہ کا مشورہ

?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی خصوصی ایلچی ٹام باراک نے ایک تجویز پیش کی ہے

ایپل کا اسپائی ویئر بنانے والی صہیونی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر

?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:ایپل کور نے اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کے خلاف

انصاراللہ کا انسان دوستی پر مبنی اقدام

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انقلابی تحریک انصاراللہ نے ایک مرتبہ پھر اپنی انسان

لبنانی ماہرین نے حکومت اور فوج کو اسرائیل کے جال سے خبردار کیا 

?️ 17 فروری 2025سچ خبریں: لبنان میں مسلسل جارحیت اور قبضے کی سطح پر صیہونیوں

حزب اللہ: امریکہ اور اسرائیل کا آخری ہدف لبنان کو معمول کے جال میں گھسیٹنا ہے

?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے نمائندے علی فیاض نے یہ بیان کرتے

ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی حکام تذبذب کا شکار کیوں ہیں؟

?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کے موقف کے برعکس، ایران کا حملہ حساب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے