فیلڈ مارشل کی کرسمس تقریبات میں شرکت، مسیحی برادری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

عاصم منیر کرسمس

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں کرسمس تقریبات میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے مسیحی برادری کے ساتھ خوشیوں کے اس موقع کو منایا ، مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی اور امن، ہم آہنگی، خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو پاکستان کے نظریے کی بنیاد قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور بانی پاکستان کے مساوات،آزادی اور مذہبی رواداری کے وژن کو اجاگر کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کرسمس کی تقریب میں شریک افراد سے گفتگو کی اور قومی ترقی اور سلامتی میں پاکستانی مسیحوں کی خدمات کو سراہا، انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی،باہمی احترام اور اتحاد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی طاقت مساوی مواقع اور آئینی اقدار میں ہے، مساوی مواقع اور آئینی اقدار مذہب،نسل، ذات اور عقیدے سے بالاتر ہیں، فیلڈ مارشل نے شہریوں کی عزت، سلامتی،مساوی حقوق کے تحفظ کیلئے افواج پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مسیحی برادری کے رہنماؤں نے فیلڈ مارشل کے دورے پر شکریہ ادا کیا اور وطن کے دفاع، مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کیلیے فوج کے کردار کو سراہا۔

مشہور خبریں۔

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات پر امریکہ کا ردعمل

?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے ایران اور سعودی عرب

اسمگلنگ کیخلاف اقدامات، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

?️ 17 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سےٹرانزٹ ٹریڈکی آڑ میں اسمگلنگ

کیا یوکرینیوں کو ابھی بھی امریکہ پر بھروسہ ہے؟

?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:ذرائع کے مطابق، واشنگٹن اور کیف جلد ہی معدنی وسائل

افغانستان اہم موڑ پر ہے، مزید تعامل کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی

شام کے شہر ادلب میں کشیدگی کم کرنے والے علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشت گرد اس ملک

اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر زمین بوس ہوچکا۔ خواجہ آصف

?️ 22 جون 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیل کے

انسانی حقوق کے پرانے ڈرامے کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:عالمی میدان میں ہمیشہ انسانی حقوق کے تحفظ کا دعویٰ کرنے

ہرزوگ کے آذربائیجان کا دورہ منسوخ کرنے کی اصل وجہ کیا تھی؟

?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: ہفتے کی شام صیہونی حکومت کے سربراہ اسحاق ہرزوگ نے COP29

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے