🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےڈیجیٹل ویکسینیشن پاسپورٹ کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ویکسینیشن پاسپورٹ اور ڈیجیٹل سسٹم وقت کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق میرخلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کے زیرِ اہتمام لاہور میں ڈیجیٹل ویکسی نیشن پاسپورٹ کے موضوع پر سیمینار ہوا۔سیمینار سے اپنے خطاب میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے ڈیجیٹل ویکسینیشن پاسپورٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل پاسپورٹ میں نا صرف مسافر بلکہ ویکسین اور پولیو سمیت دیگر ٹیسٹوں کی تمام معلومات موجود ہوں گی۔
انہوں نے ڈیجیٹل سسٹم میں رکاوٹ پر گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم میں بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ بہت سے لوگوں کے پاس قومی شناختی کارڈ ہی نہیں، ڈیجیٹل ویکسین پاسپورٹ مستقبل میں ضروری ہو گا۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ لوگ تیزی سے ویکسین کی طرف جا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل پاسپورٹ سے قبل اینٹی باڈیز کے ٹیسٹوں کا اسٹینڈرڈ سیٹ کرنا بہت ضروری ہے۔دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون کے بغیر کوئی بھی اقدام کامیاب نہیں ہو سکتا۔
مشہور خبریں۔
نائیجر میں دہشت گردانہ حملے میں 15 افراد ہلاک
🗓️ 2 اگست 2021سچ خبریں:نائیجر کی وزارت داخلہ نے پیر کی صبح بتایا کہ اس
اگست
چیئرمین سینیٹ کی نشست کے جوڑتوڑ میں اپوزیشن ہوئی فعال
🗓️ 8 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے بعد اب چیئرمین سینیٹ کی نشست کے
مارچ
انسانی اسمگلنگ کا کالادھندہ مکمل طورپر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، وزیراعظم
🗓️ 16 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججا
مارچ
’شادی مشکل ہوتی ہے‘، صبا حمید کی طویل عرصے بعد ذاتی زندگی سے متعلق تفصیلی گفتگو
🗓️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے طویل عرصے بعد
اکتوبر
ہم افغانستان کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں: طالبان
🗓️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:طالبان کے نائب ترجمان نے کہا کہ اب تک افغانستان سے
دسمبر
عربوں کی بے عملی سے اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف مزید مغرور ہو گیا ہے: حماس
🗓️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے قابض حکومت کی
اکتوبر
غزہ میں قرآن اور مساجد کی بے حرمتی
🗓️ 30 اگست 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ اپنے 11ویں مہینے میں ہے جب کہ
اگست
اداروں کے خلاف اکسانے کا کیس: شہباز گل پر فردِ جرم پھر مؤخر
🗓️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز
اپریل