فیصلہ کن گھڑی میں پوری قوم حق کے ساتھ ہے:سینیٹر فیصل جاوید خان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اللہ کے بعد اپنی قوم سے رجوع کیا اور انشاء اللہ یہ قوم کبھی عمران خان کو مایوس نہیں کرے گی، جیسے کپتان نے کبھی اپنی قوم کو مایوس نہیں کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے  ایک پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج مانسہرہ ہزارہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ یہ حق اور باطل کی جنگ ہے، فیصلہ کن گھڑی میں پوری قوم حق کے ساتھ ہے۔

27 مارچ کو اسلام آباد میں ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لئے کراچی سے پہلا قافلہ آج روانہ ہوگا۔یہ قافلہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی قیادت میں کاروان سندھ سہراب گوٹھ کراچی سے روانہ ہوگا جس کے لئے استقبالیہ کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔قافلے کی روانگی سے قبل حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان پر پوری قوم اسلام آباد پینچ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے مکروہ کردار ایک ساتھ جمع ہورہے ہیں اور یہ سارے چور ایک ساتھ ایک بار پھر ملک کو لوٹنے والے اکھٹے ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 27 مارچ کو پی ٹی آئی اسلام آباد ڈی چوک پر جلسہ کریگی۔اس جلسے کے حوالے سے وزیراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں شرکاء کی تعداد 10 لاکھ ہوگی جس کو یقینی بنانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔

اس ضمن میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی و کارکنان کی جانب  سے کراچی سے اسلام آباد روانگی کے لیے پوری ٹرین کی ایڈوانس بکنگ کرا ئی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

روس کیوں ٹرمپ کے لیے زیادہ اہم ہے؟

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: جرمن میگزین اشپیگل کے ایک تجزیے میں لکھا گیا ہے

پاکستان نے چین کی مدد سے چوتھا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

?️ 31 جولائی 2025پاکستان نے چین کی مدد سے چوتھا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

سپیکر، چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں بے تحاشہ اضافہ، خواجہ آصف کی کڑی تنقید

?️ 11 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے

اسرائیلی مظاہرین کا نیتن یاہو سے مطالبہ

?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: اسرائیلی شہریوں نے ایک بار پھر نتن یاہو کے استعفے

لبنان کی سیاسی جماعتوں اور تحریکوں کی حزب اللہ کے ساتھ بے مثال یکجہتی

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: پچھلے ایک سال کے دوران حزب اللہ کی شمالی محاذ

مغرب نے فرانس کی مذمت کس لئے کی؟

?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:مغرب کے شمال میں واقع تانگیر شہر کے متعدد باشندوں نے

ڈیجیٹل کرنسیاں اب بھی حوالہ کے متبادل کے طور پر استعمال ہو سکتی ہیں، شبر زیدی

?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کے سابق چیئرمین اور ماہرِ

لاہور ہائی کورٹ پنجاب وزیر اعلی کے خلاف کاروائی کر سکتا 

?️ 3 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے