?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کی تحویل میں موجود ملزموں کو میسر سہولتوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں، وفاقی حکومت کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم محمد فرخ کو تینوں وقت کا کھانا، مناسب ماحول اور بستر کی سہولت میسر ہے، گھر والوں کے ساتھ ہفتہ وار ملاقات بھی کروائی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کو ہفتہ وار اور جب ملزم چاہے فون کی سہولت بھی موجود ہے، ملزم کو واٹر کولر، ائیر کولر، پنکھے اور ہیٹر کی سہولت بھی موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کا حسب ضرورت سی ایم ایچ ہسپتال میں باقاعدہ چیک اپ بھی کروایا جاتا ہے، ملزم کی خواہش پر کتابیں بھی مہیا کی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ ملزم محمد فرخ کے اہلخانہ کی جانب سے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو پاک فوج کی تحویل میں موجود ملزموں کو میسر سہولتوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
یاد رہے کہ سانحہ 9 مئی کیس میں فوجی تنصیبات پر حملے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد رہنما اور کارکنان گرفتار ہیں جبکہ کئی کارکنان ملٹری ٹرائل کا سامنا کررہے ہیں۔
پیر 9 دسمبر کو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سویلین کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران فوجی عدالتوں کو سویلینز کے مقدمات کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے سے متعلق حکومتی استدعا مستردکردی۔
دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی تھی کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل مکمل ہو چکے ہیں، فوجی عدالتوں کو ٹرائل کے فیصلے سنانے کی اجازت دی جائے۔
اس پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا تھا کہ ایسا نہیں کر سکتے، اگر ایسا کیا تو پھر فوجی عدالتوں کے سویلین ٹرائل کا اختیار سماعت ہی حل ہو جائے گا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ فوجی اہلکاروں کو کام سے روکنے کا جرم تو تعزیرات پاکستان میں موجود ہے، تعزیرات پاکستان کے تحت فوج کو کام سے روکنے والوں کا ٹرائل عام عدالتوں میں ہوگا۔
عدالت نے وفاقی فوجی عدالتوں کو مقدمات کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی حکومتی استدعا بھی مسترد کر دی تھی۔


مشہور خبریں۔
صہیونی خواتین فوجیوں کا آرمی چیف اجلاس کیسا رہا؟صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے حال ہی میں حماس کی قید سے
فروری
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کا طریقہ کار کیا ہے؟
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل اور اس کا بین الاقوامی
اپریل
بشریٰ انصاری نے پہلی بار اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ ویڈیو جاری کردی
?️ 17 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ، میزبان و لکھاری بشریٰ انصاری نے پہلی
اپریل
غزہ کے عوام کی حمایت میں بغداد کے التحریر اسکوائر پر سینکڑوں عراقیوں کا اجتماع
?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: بغداد کے التحریر اسکوائر پر سیکڑوں عراقی شہری فلسطینی مزاحمت
اپریل
غزہ کی حکومت نے طوفان اور سردی کے درمیان لاکھوں بے گھر افراد کے لیے خطرے سے خبردار کیا ہے
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میونسپلٹی یونین کے سربراہ نے اس بات
دسمبر
مجلس وحدت المسلمین اور ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے یوم قدس کی مناسبت سے مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا گیا
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) آج دنیا بھر میں امریکا اور اسرائیل کے
مئی
آئی ایم ایف نے قرض کی دوسری قسط کے ساتھ مطالبات کی نئی لسٹ بھی بھیج دی
?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو قرض کی
جنوری
الیکشن کمیشن کے حکم پر بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل
?️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سفارش پر عمل کرتے
ستمبر