?️
راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے کسی قسم کے بیک چینل رابطوں کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹریو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، سیاسی معاملات سیاستدانوں کو خود طے کرنے چاہئیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہم بلوچی، سندھی اور پنجابی نہیں، ہم ایک ہیں، بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، بلوچستان اور پاکستان ایک ہیں، بلوچستان ہمارے سرکا تاج ہے۔ بھارت کے پیسوں پر جن کا روزگار لگاہوا ہے، وہ مفروضے بناتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگرد بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے ہر کام کو ٹارگٹ کررہے ہیں، دہشتگرد لوگوں کو بسوں سے اُتار رہے ہیں، دہشتگرد نہتے لوگوں کو مار رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بلوچستان میں جو دہشتگرد آپریٹ کررہے ہیں وہ ہمارے سامنے آتےہ یں تو ہم انہیں مارتے ہیں، وہ خام خیالی میں رہتے ہیں کہ بلوچستان میں پاکستان کیخلاف جذبات ہے لیکن ایسانہیں ہے۔ افغان عبوری حکومت کو کہتے ہیں خارجیوں کو سپورٹ نہ کریں،ایکشن لیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ لاپتاافراد کے معاملے پر کمیشن بنا ہوا ہے، حکومت پاکستان ایک ایک بندے کو ٹریک کرنے پر لگی ہوئی ہے، کسی شخص کو غائب کرنے اور اُٹھانے کی قانون اجازت نہیں دیتا۔ کسی بھی بندے کو گھر سے اُٹھانا غلط ہے۔
مشہور خبریں۔
جنوبی وزیر ستان میں سیکورٹی فورس اشتہاری دہشتگرد کو ہلاک کرنے میں کامیاب
?️ 26 فروری 2021وزیرستان(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے
فروری
پی ٹی آئی کے خلاف اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے اہم نکات سامنے آگئے
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کیخلاف اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے
جنوری
حماس کے سامنے اسرائیلی حکام بونے نظر آئے
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے باضابطہ اعلان کے بعد
جنوری
بھارت میں مذہبی عدم برداشت کے سنگین نوعیت کے واقعات ہوتے ہیں۔ مراد علی شاہ
?️ 11 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ
اگست
ترکی نے عراق میں ہونے والے حملے کا ذمہ دار PKK کو ٹھہرایا
?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: عراق کی وزارت خارجہ نے شمالی عراق پر حملے
جولائی
بھارت کی پراکسی جنگ اب ڈھکی چھپی نہیں رہی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر
?️ 1 جون 2025کوئٹہ (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے
جون
تل ابیب کا قیدیوں کے تبادلے اور رفح پر 2 یا 3 دن میں حملہ کرنے کا فیصلہ
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج کے اندازوں
اپریل
ایران کے خلاف صیہونی جارحیت پر چین کا ردعمل
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:چین نے ایران کے خلاف صہیونی ریاست کی جارحیت اور
جون