فوج کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

احمد شریف

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے کسی قسم کے بیک چینل رابطوں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹریو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، سیاسی معاملات سیاستدانوں کو خود طے کرنے چاہئیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہم بلوچی، سندھی اور پنجابی نہیں، ہم ایک ہیں، بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، بلوچستان اور پاکستان ایک ہیں، بلوچستان ہمارے سرکا تاج ہے۔ بھارت کے پیسوں پر جن کا روزگار لگاہوا ہے، وہ مفروضے بناتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگرد بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے ہر کام کو ٹارگٹ کررہے ہیں، دہشتگرد لوگوں کو بسوں سے اُتار رہے ہیں، دہشتگرد نہتے لوگوں کو مار رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بلوچستان میں جو دہشتگرد آپریٹ کررہے ہیں وہ ہمارے سامنے آتےہ یں تو ہم انہیں مارتے ہیں، وہ خام خیالی میں رہتے ہیں کہ بلوچستان میں پاکستان کیخلاف جذبات ہے لیکن ایسانہیں ہے۔ افغان عبوری حکومت کو کہتے ہیں خارجیوں کو سپورٹ نہ کریں،ایکشن لیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ لاپتاافراد کے معاملے پر کمیشن بنا ہوا ہے، حکومت پاکستان ایک ایک بندے کو ٹریک کرنے پر لگی ہوئی ہے، کسی شخص کو غائب کرنے اور اُٹھانے کی قانون اجازت نہیں دیتا۔ کسی بھی بندے کو گھر سے اُٹھانا غلط ہے۔

مشہور خبریں۔

آج پولیس نے غلط روکا تو پی ٹی آئی کل عدالت میں درخواست دائر کرے۔ رانا ثناءاللہ

?️ 12 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی

انسانی حقوق کے چیمپیئن بننے والے کشمیر کی صورتحال پر خاموش کیوں ہیں، بلاول بھٹو

?️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مسئلہ کشمیر کے

سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور رینجرز کا ریلیف آپریشن مزید تیز

?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک

گڈگورننس اور سروس ڈلیوری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات ناگزیر ہیں۔ سرفراز بگٹی

?️ 9 جولائی 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ

کشیدگی بڑھانے سے پرہیز کرؤ؛ جرمنی کا اسرائیل سے مطالبہ

?️ 18 جون 2026سچ خبریں:جرمن چانسلر فریڈرک مرٹس نے اسرائیل سے جنوبی لبنان میں فوجی

ایران، عالم اسلام کے زخموں کا مرہم

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے معروف سنی علماء اور مفکرین کی شرکت سے "امت

کیفی خلیل نے کہا میری گلوکاری کے بعد ’کہانی سنو‘ کو عالمی شہرت ملی، آئمہ بیگ

?️ 1 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ آئمہ بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں

عمان اجلاس کی کامیابی کے امکانات 6 وجوہات کی بنا پر روشن: عطوان

?️ 13 ستمبر 2026سچ خبریں:معروف عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے کہا ہے کہ صلالہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے