فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ 11 جنوری تک معطل

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ 11 جنوری تک معطل کر دیا ہے۔میڈیا کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی، عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب بھی طلب کرلیا۔

فواد چوہدری کے وکیل نے بتایا کہ وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں، اسکروٹنی میں ان پر اعتراضات دائر کیے جا سکتے ہیں، فوادچوہدری کو انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے اشتہاری قراردیا تھا۔

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کس ایکٹ کے تحت اعتراضات ہوسکتے ہیں بتائیں؟ جسٹس علی باقر نجفی نے پوچھا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت بتائیں کہاں لکھا ہے کہ اشتہاری کی اسکروٹنی نہیں ہوسکے گی؟

بعد ازاں عدالت نے سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے کو فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغازکیا تھا جسے انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو قومی احتساب بیورو نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیرا ملٹری رینجرز کی مدد سے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد ملک میں احتجاج کیا گیا اور اس دوران توڑ پھوڑ اور پرتشدد واقعات بھی پیش آئے۔

احتجاج کے بعد فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے کم از کم 13 سینئر رہنماؤں کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کے تحت گرفتار کر لیا گیا تھا۔

رہائی کے بعد 24 مئی کو فواد چوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑ کر سابق وزیراعظم عمران خان سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ جیسا کہ ’میں نے 9 مئی کے واقعات کی واضح الفاظ میں مذمت کی تھی، اب میں نے سیاست سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس لیے میں پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے کر عمران خان سے راہیں جدا کر رہا ہوں۔‘

تاہم جون میں فواد چوہدری نے جہانگیر خان ترین کی قائم کردہ نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

مشہور خبریں۔

فتاح الٹراسونک میزائل نے صہیونی حلقوں کو کیسے زیر کیا؟

?️ 7 جون 2023سچ خبریں:صیہونی فوجی ماہرین نے فتاح الٹراسونک میزائل کی غیر معمولی طاقت

8 سال قبل جس سے میری بات پکی ہوئی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا، عائشہ عمر

?️ 11 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور فیشن آئیکون عائشہ عمر نے

صیہونیوں کے ساتھ سازش خلیج فارس میں امن کے لیے خطرہ:ایرانی جنرل

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کی بحریہ ونگ کے کمانڈر کا کہنا ہے

عراق میں داعش کا خاتمہ کیسے ممکن ہوا؟

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ ممبر نے حالیہ مہینوں میں داعش کے اہم

کراچی: نسلہ ٹاور طرز کے مزید پروجیکٹس کا انکشاف

?️ 11 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں) شہر قائد میں نسلہ ٹاور طرز کے مزید 16 غیر

آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے سونے کے نرخوں کا اجرا پھر معطل کردیا

?️ 19 اکتوبر 2023پشاور 🙁سچ خبریں) پشاور اور لاہور کے تاجروں کی جانب سے مفاہمت

تل ابیب پر پابندیوں کے گہرے اثرات

?️ 8 جون 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Ha’aretz کے مطابق غزہ میں 8 ماہ کی مسلسل

رواں مالی سال حکومت پر بینکوں کا قرضہ 2 ہزار 700 ارب روپے تک پہنچ گیا

?️ 25 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے