?️
لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات برائے نشریات فواد چوہدری نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور اینکر پرسن نعمان نیاز کی صلح پر شعر سے ردّعمل دیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ دوست دو چار نکلتے ہیں کہیں لاکھوں میں، جتنے ہوتے ہیں سوا اتنے ہی کم ہوتے ہیں۔
سرکاری ٹی وی کے اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز نے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے ملاقات میں ان سے غیر مشروط معافی مانگی ۔
یاد رہے کہ 28 اکتوبر کو پی ٹی وی سپورٹس پر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے خصوصی پروگرام کے دوران اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے درمیان گفتگو کے دوران بحث و تکرار شروع ہو گئی اور اس دوران نعمان نیاز نے شعیب اختر کو پروگرام چھوڑ کر جانے کا کہہ دیا۔اس کے بعد شعیب اختر نے کہا کہ قومی ٹی وی پر ایک قومی سٹار کے ساتھ اس سلوک کے بعد یہ مناسب نہیں کہ وہ مزید یہاں بیٹھیں لہذا وہ پاکستان ٹیلی وژن سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کا فیصلہ آنے تک ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کر دیا گیا ہے۔ان کی غیرموجودگی میں انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور اور پاکستان وومین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ثنا میر نے اس پروگرام کی میزبانی سنبھال رکھی ہے۔
ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر کے ساتھ ہونے والے واقعے کے بعد پہلی بارسینئر صحافی رؤف کلاسرا کو ان کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیا۔ جس میں انھوں نے کہا کہ سکرین پر انھوں نے جو کچھ کہا اور کیا اس پر انھیں افسوس ہے اور وہ اپنے اس رویے پر معافی مانگتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی فوج میں خودکشی کا بحران
?️ 22 جون 2022سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اس سال
جون
پیوٹن کا حالیہ دورہ چین کیسا رہے گا؟
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس ملک کے صدر
مئی
مقبوضہ کشمیر پر حملہ اور ایف 16 گرانے کی بھارتی میڈیا کی خبر سفید جھوٹ قرار
?️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) شکست خوردہ مودی کی خوشنودی کیلئے بھارتی میڈیا
مئی
دشمن ہمیں غلام بنانا چاہتا ہے:جہاد اسلامی
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ
اگست
سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بی آئی ایس پی کو نظرانداز کرنا غفلت ہوگی۔ آصفہ بھٹو
?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رکن قومی اسمبلی اور خاتون اول آصفہ بھٹو
ستمبر
اسٹاک مارکیٹ دن بھر تیزی کے بعد 259 پوائنٹس کی کمی پر بند
?️ 12 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سرمایہ کاروں کی بجٹ سے مثبت توقعات کے
جون
ایران پر حملہ اسرائیل کے لیے تباہ کن ہوگا: نیویارک یونیورسٹی کے پروفیسر
?️ 8 فروری 2022نیویارک یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر نے ایران کے خلاف
فروری
اردنی عوام نے صیہونیوں کے لیے اپنے ملک کی حکومت سے کیا مانگا
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:اردنی شہریوں نے عمان کے مرکز میں جمع ہو کر فلسطینی
جون