🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں جگہ بنانے کےلیے اجلاسوں کی تاریخ نہیں لچھن بدلیں۔سیاست دلوں پر ہوتی ہے اور دلوں کا راستہ سازشوں سے ہموار نہیں ہوتا بلکہ توبہ کر کے ہموار کیا جا سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ناکام اور مسترد شدہ سیاسی بے روزگاروں نے آج بیٹھک لگائی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی بے روزگاروں کی انجمن نے فیصلہ کیا ہے کہ اچھے کام نہیں کریں گے اور آج کی بیٹھک کا دوسرا بڑا فیصلہ شفاف انتخابات میں رکاوٹ ڈالنا تھا کیوں کہ مخصوص گروہ چاہتا ہے انتخابات میں دھاندلی کے دروازے کھلے رہیں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ سیاست میں جگہ بنانے کےلیے اجلاسوں کی تاریخ کے بجائے لچھن بدلیں کیوں کہ دلوں کا راستہ سازشوں سے نہیں توبہ کرکے ہموار کیا جاسکتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 120 ارب روپے کے پیکج کو دیکھ کر ایک گروہ پھر متحرک ہوگیا ہے لیکن احتجاج کا مستقبل گزشتہ تحریکوں سے ہرگز مختلف نہیں ہوگا لیکن یہ بازو ہمارے آزمائے ہیں دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پیکج سے اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر عوام کو دستیاب ہوں گی۔
مشہور خبریں۔
وینزویلا نے فلسطین کے لیے کیا کیا ہے؟
🗓️ 18 اگست 2023سچ خبریں: وینزویلا نے اعلان کیا کہ اس نے فلسطین میں اپنی
اگست
شاہد خاقان عباسی پارٹی میں سینئر سیاستدان ہیں ،اب مریم نواز سینئر ہوگئیں
🗓️ 1 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ شاہد
فروری
کیا انصار اللہ صہیونیوں کے خلاف جنگ میں آگے آئے گا؟
🗓️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصی طوفان نے یمن کی انصار اللہ تحریک کے انفارمیشن یونٹ
اکتوبر
نیتن یاہو کی کرپٹ شخصیت کی نئی جہتیں
🗓️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی عدالت نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے
ستمبر
ایک اور شامی سائنسدان کا قتل
🗓️ 4 فروری 2025سچ خبریں: شام میں ایک اور معروف شامی سائنسدان کو بے دردی
فروری
امریکیوں کی زندگی کے انتظام میں ٹرمپ کی ناقص کارکردگی
🗓️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: رویٹرز کے تازہ ترین سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے
مارچ
اسرائیلی سیکیورٹی سروسز کو فلسطینی مجاہدین نے بری طرح شکست دی: حزب اللہ
🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے آج جمعہ کو تل
اپریل
وزیر داخلہ نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرلیا
🗓️ 1 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے
دسمبر